مظفر آباد،سردار تنویر الیاس کی آزادکشمیر کی سیاست میں انٹری

تحریک انصاف کے امیدواروں میں سیاسی دوڑ شروع، حاضری کیلئے رابطے ،آزادکشمیر میں ٹکٹ سابق اچھی کارگردگی ،دیرانہ امیدواروں کو ملنے پر اتفاق

پیر جنوری 18:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و معاون خصوصی ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار تنویر الیاس کی آزادکشمیر کی سیاست میں انٹری ، آزادکشمیر میں تحریک انصاف کے امیدواروں میں سیاسی دوڑ شروع، حاضری کیلئے رابطے جبکہ آزادکشمیر میں ٹکٹ سابقہ اچھی کارگردگی اور دیرانہ امیدواروں کو ملنے پر اتفاق! (ن) لیگ سے کسی بھی امیدوار کی شمولیت پر پابندی،پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے ٹکٹ سے غیر مشروط کی بنیاد پر شامل ہونے کا عندیہ دے دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کی سیاست کے اندر سردارتنویر الیاس کی انٹری دراصل آزادکشمیر میں تھوک کے حساب سے جن امیدواروں نے اپنے نام کے ساتھ حلقہ امیدوار لکھنا شروع کردیا تھا اِس کا چپٹر فوری بند کرنے کیلئے عمران خان نے سردار الیاس کی انٹری کو ضروری سمجھا جوکہ سردار تنویر الیاس عمران خان کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر کے اندرتحریک انصاف کا ٹکٹ صرف اُن امیداروں کو دیے جانے پر اتفاق کیا ہے جو تعلیم کے اندر مہرت رکھنے کے علاوہ سیاسی و سماجی اور فلاحی کاموں میں ماہر ہو جبکہ سابقہ الیکشنز کا ریکارڈ اچھا ہو اور مسلسل الیکشن میں شکست خوروں کو گرین جھنڈی دکھانے کے بجائے سرخ جھنڈی دکھائی جائے گی،تحریک انصاف کا ٹکٹ اُن رہنمائوں کو دیا جائے گا جن کا علاقے میں سیاسی اثر و رسوخ زیادہ ہوگا اور عوامی مقبولیت رکھتے ہونگے اِس پر اتفاق کیا گیا ہے مگر آزادکشمیر تحریک انصاف کے بی گروپ نے اِس کو مختلف رنگ دے کر اپنی ساکھ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ سردار تنویر الیاس آزادکشمیر کی سیاست کے اندر ایک نمایاں قد کاٹھ رکھتے ہیں ۔

مظفر آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments