محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا ،آصف مصطفائی

وزیراعظم عمران خان کی غلط پالیسیوں سے دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی ہو رہی ہے ،پی آر او وزیراعظم آزاد کشمیر

پیر 11 جنوری 2021 18:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2021ء) پی آر او ہمراہ وزیراعظم آزادکشمیر آصف مصطفائی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا وزیراعظم پاکستان عمران خان کی غلط پالیسیوں سے دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو ناقابل تسخیر قوت بنایا اور پوری دنیا کو باور کروایا کہ پاکستان ایک سپر پاور ہے انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں عوام کا برا حال ہے غریب شہری دو وقت کی روٹی کھانے کو ترس رہے ہیں وزیروں مشیروں کی فوج ظفر موج عوام کے خون پسینے کی کمائی اپنی شہہ خرچیوں پر بے دریغ اڑا رہی ہے مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں سلیکٹیڈ وزیراعظم کی قصیدہ خوانی حکومتی ترجمانوں اور حواریوں کے کسی کام نہیں آئے گی عوام موجودہ حکمرانوں کو مسترد کر چکے ہیں تبدیلی سرکار کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث عوام کو ریلیف کے بجائے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو مہنگائی کے علاوہ کچھ نہیں دیا وزیراعظم عمران خان سے قوم کی وابستہ امیدیں اب ناامیدی میں تبدیل ہو گئی ہیں انھوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز سے ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا حکمران عوام پر رحم کریں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں جلد از جلد کمی کریں پی ٹی آئی حکومت نے اڑھائی سال میں ملک کے اندر ایک بڑا منصوبہ نہیں لگایا پی ٹی آئی حکومت میں فیصلے کون کر رہا کسی کو کوئی علم نہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں