حکومت آزادکشمیر نے مہنگائی کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر لاٹھی چارج کر کے فرعونیت کا ثبوت دیا ،سردار عنایت اللہ عارف

بیروزگاری کے مارے عوام مہنگائی کے خلاف احتجاج نہ کریں تو کیا کریں ،مہاراجہ دور کی یاد تازہ ہو گئی ہے،رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر

جمعرات 14 جنوری 2021 19:32

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) سابق صدارتی مشیر و مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سردار عنایت اللہ عارف نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج، آنسو گیس اور گرفتاریاں کر کے اپنی فرعونیت کا ثبوت دیا ہے بے روزگاری کے مارے عوام مہنگائی کے خلاف احتجاج نہ کریں تو کیا کریں موجودہ دور حکومت میں مہاراجہ دور کی یاد تازہ ہو گئی سری نگر میں جھنڈا اٹھانے والے پر اور آزادکشمیر میں حق مانگنے والے پر گولیاں چلتی ہیں آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت نے غریب عوام کے پیٹ کا نوالہ چھین لیا جو کہ سراسر ظلم ہے تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو موجودہ حکومت نے غریب کے پیٹ سے نوالہ چھین کر اپنی تباہی اور بربادی کو دعوت دی ہے وہ وقت دور نہیں جب عوام ان حکمرانوں کو سڑکوں پر گھسیٹے گے انھوں نے کہا کہ حکومتیں عوام کو ریلیف دینے کے لئے بنتی ہیں جہاں عجیب منطق ہے کہ حکومت نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام سے ریلیف چھین لیا اور ریلیف مانگنے والوں پر گولیاں برسائیں حکومت نے عوامی غیظ و غضب کو دعوت دی اب نتائج کے لئے تیار رہے جو حالات انتظامیہ نے بے گناہ اور معصوم مظاہرین پر فائرنگ کر کے پیدا کئے ان کے ذمہ دار بھی وہ خود ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں