2021ء کے آغاز میں مظفرآباد کے اندر تیسرا قتل‘ عوام کے اندر خوف و ہراس پھیل گیا

پولیس متحرک مگر اُس کے باوجود قتل کی وارداتوں میں اضافہ تشویشناک صورتحال اختیار کرگیا

جمعرات 14 جنوری 2021 19:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) 2021ء کے آغاز میں مظفرآباد کے اندر تیسرا قتل‘ عوام کے اندر خوف و ہراس پھیل گیا ،ْ بعض عناصر مظفرآباد کے کراچی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف ،پولیس متحرک مگر اُس کے باوجود قتل کی وارداتوں میں اضافہ تشویشناک صورتحال اختیار کرگیا ہے ،انسپکٹر جنرل پولیس،ڈی آئی جی ریجن،ایس ایس پی مظفرآباد فوری طور پر نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق 2021ء کے آغاز کے 14روز کے اندر 3قتل افسوس ناک صورتحال اختیار کرگئے جس کے باعث شہریوں کے اندر خوف و ہراس کی فضاء پھیل گئی،جبکہ چھتر کلاس میں زمینی تنازعے کی بھینٹ14سالہ نوجوان فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا،جبکہ امبور دربار پر تعینات محکمہ اوقاف کا ملازم قتل جبکہ گزشتہ رات لوئر چھتر کے مقام پر ریٹائرڈ ماسٹر اعجاز درانی ،ریٹائرڈ ڈی ایس وی آئی پی آئی محکمہ صحت عامہ مظفرآباد نسیم درانی کے بھائی ایاز درانی کو بے دردی سے قتل کرکے قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،ایاز درانی کا گلہ تیز دھار آلے سے کاٹا گیا تھا جبکہ پڑوس کے لوگوں نے ایاز درانی کی گاڑی کھڑی دیکھ کر آواز دی کہ ’’ایاز درانی باہر کیوں نہیں آئے‘‘آواز کا جواب نہ ملنے کی صورت میں گھرمیں داخل ہوئے جہاں ایاز درانی مردہ حالت میں گھر کے کمرے میں پڑے ہوئے تھے جس پر پولیس کو اطلاع دی ،تھانہ سول سیکرٹریٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے ایا ز درانی کی لاش کو طویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردی ،جبکہ گھر کی مکمل تلاشی لی گئی،ذرائع کے مطابق ایاز درانی کا موبائل بھی غائب تھا جبکہ ہیٹر بھی جل رہا تھا،خون جم چکا تھا جس سے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی پتا چل سکے گا ایاز درانی کا قتل کتنی دیر میں ہوا ہے ،جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی جن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،نماز جنازہ میں ہزاروں سوگوار اشک بار آنکھوں میں ایاز درانی کو سپرد خاک کردیا گیا جبکہ ایاز درانی کے بھائی کی طرف سے تھانہ سول سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے ،پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے ،جبکہ اہلیان مظفرآباد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 14روز میں تیسرا قتل افسوس ناک ہے ،پولیس فوری طور پر قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے کیفردار تک پہنچائیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں