پیر سید المعروف موچھوں والی سرکار سید نورالحسن گیلانی کی پیشنگوئی سچ ثابت

جمعرات جنوری 19:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) پیر سید المعروف موچھوں والی سرکار سید نورالحسن گیلانی کی پیشنگوئی سچ ثابت ،ْ 2021ء کے آغاز کے 14دنوں میں ہی آزادکشمیر مظفرآباد میں تین قتل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر سید المعروف موچھوں والی سرکار سید نورالحسن گیلانی نے سال 2021ء کے آغاز سے پہلے ہی خدشات ظاہر کرتے ہوئے سال 2021ء کو شعبہ صحافت اور سیکیورٹی اداروں وغیرہ کیلئے بدترین سال قرار دیا اور یہ بھی خدشات ظاہر کئے کہ سال 2021ء میں جرائم کی شرخ میں بہت تیزی سے اضافہ ہوجائے گا اور یہ فاقہ کشی کی نوبت کی وجہ سے خودکشیاں بہت عام ہوجائیں گی جس کے بعد سال 2021ء کے آغاز کے پہلے 14دنوں میں ہی آزادکشمیر مظفرآباد میں 3قتل ہوئے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ سال آئندہ کتنا بدترین ثابت ہوسکتا ہے ۔

اِس کے علاوہ پیر سید نورالحسن گیلانی نے یہ بھی پیشنگوئی کی تھی کہ سال 2021ء میں احتجاجوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگا ،مہنگائی عروج پر ہوگی اور بچوں اور خواتین کے ساتھ ریپ کیسز اور زیادتیوں میں اضافہ ہوگا جو سچ ثابت ہوتا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments