جن لوگوں نے بینظیر بھٹو سے بے وفائی کی وہ جب تک بی بی کی قبر پر ناک نہیں رگڑتے ان کو دوبارہ کبھی کوئی منصب نہیں مل سکتا ، چوہدری لطیف اکبر

ہفتہ جنوری 15:54

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیرکے صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ جن لوگوں نے بینظیر بھٹو سے بے وفائی کی وہ جب تک بی بی کی قبر پر ناک نہیں رگڑتے ان کو دوبارہ کبھی کوئی منصب نہیں مل سکتا ان خیالات کا اظہار نہوں نے امیدوار اسمبلی حلقہ تین سردار مبارک حیدر کی طرف سے دارلحکومت مظفرآباد لوئر پلیٹ میں عوامی اجتماع کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

لطیف اکبر کو گوجرہ سے پلیٹ تک ریلی کی شکل میں لایا گیا ۔اجتماع پہنچنے پر جیالوں نے ٹھول کی تھاپ پر نعرے لگا کر بھنگڑے ڈالے اور وزیر اعظم لطیف اکبر ایم ایل اے مبارک حیدر کے نعرے لگاتے رہے ۔چوہدری لطیف اکبر نے کہاکہ فاروق حیدر حکومت کہتی ہے ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں  توپھریہ بتایںایم ایل ایز کو اربوں کی سکیمیوں کے لیے  فنڈز ہیں مگر غریب عوام کو آٹے کی سبسٹدی دینے کے لیئے نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

مظفرآباد شہر میں کوئی ایک کام نہیں کیا گیا ہم نے کم بجٹ میں بھی نلوچھی ،سہلی سرکار پلوں طارق آباد، گوجرہ بائی پاس ،شہر بھر میں تمام سڑکیں اور گلیاں، راستے پختہ کیئے ورنہ گندگی کی وجہ سے لوگ بازاروں میں بھی نہیں جا سکتے تھے۔ آزاد کشمیرمیں تین میڈیکل کالجز وومن یونیورسٹی قائم کی،اس موقع پر شوکت جاوید میر ،عارف مغل راجہ بشارت افضل ،نورین کاظمی ،جانگیر مغل ،مفتی فضل الرسول بشیر اعوان ،شامی بخاری ،مقبول گجر،راشد مغل ،چوہدری مراد ،کلیم قریشی ودیگر نے بھی خطاب کیا  اس موقع پر مختلف پارٹیاں چھوڑ کر پیپلزپارٹی میںخواجہ یوسف ،مالک جاوید ،راشد میر ،عثمان اعوان ،چوہدری مقصود ،وسیم ،مطیب ملک ،وقاص اعوان ،شیراز ،اسرار  چوہدری ،احمد ساگر ،خواجہ طیب ،مقبول ،مختیار مغل،چوہدری قیوم ،وقار ملک ،سبز علی خان ،شاید خان،ملک فیضان ،ارباب میر ،زہیب شاہ ،اضرار ،عدنان ،منصور،گلفام ،اویس ملک ،کامران ،رستم ،محمد فہیم ،بلال کھوکر ،نے شمولیت اختیار کی ۔


مظفر آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments