حلقہ وسطی باغ سے ڈاکٹر راجہ زاہد خان نے تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کروا دی

بدھ 3 مارچ 2021 14:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) حلقہ وسطی باغ سے ڈاکٹر راجہ زاہد خان نے تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کروا دی ۔

(جاری ہے)

کفل گڑھ کے مشہور سیاسی خاندان اورتمام برادریوں کے متفقہ رہنما محمد قاسم خان مرحوم المعروف لیڈر صاحب کے پوتے ہیں ،حلقہ وسطی باغ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے بھرپور اعتماد کااظہار کردیا اورآمدہ انتخابات میں بھرپور کامیابی وکامرانی کیلئے شبانہ روز کاوشیں کرنے کے عز م کااظہار کیا ،ڈاکٹرراجہ زاہد خان کے دادا المعروف لیڈر صاحب جن کی سیاسی وسماجی خدمات کو ضلع باغ کے عوام قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں اورتمام برادریوں کے زعماء اُن کی خدمات کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر زاہد خان سے اس توقع کا اظہار کررہے ہیں کہ وہ سب کو اپنے آبائو اجداد کی تقلید کرتے ہوئے تمام معاملات میں ساتھ لیکر چلیں گے ، اس موقع پر ڈاکٹر زاہد خان نے کہا کہ آمدہ انتخابات میں آزادکشمیر کے عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ، گزشتہ ستر سالوں سے ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب قریب ہے ،انشاء اللہ اقتدار میں آکر کرپشن کے خاتمہ ،میرٹ کی بحالی اورعوامی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور کردارادا کریں گے ،تحریک انصاف کے بنیادی کارکنان میں سے ہیں ، جماعت کے ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کروائی ہے ، امید ہے پارٹی میرٹ کے مطابق فیصلہ کرتے ہوئے ٹکٹ جاری کرے گی ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں