ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ باغ نے بغیر پرمٹ، فٹنس اورغیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کر دیا

بدھ 3 مارچ 2021 14:29

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) ڈپٹی کمشنر کااہم اقدام ‘ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ باغ ندیم احمد جنجوعہ نے بغیر پرمٹ، فٹنس اورغیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کر دیا، گاڑیاں ضبط کر کے قانونی کاروائی کیجائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمشنر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پونچھ ڈویڑن کیطرف سے جاری شدہ ہدایت کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ باغ نے حکم جاری کیا ہے کہ ضلع باغ میں چلنے والی پبلک سروس گاڑیاں جن کے مالکان نے اپنے روٹ پرمٹ ہا کی تجدید نہیں کروائی انکے مالکان کے خلاف فوری کاروائی ضابطہ عمل میں لائے جائے اور ما تحت عملہ کو ہدایت جاری کی کہ بدوں تجدید روٹ پرمٹ، بدوں روٹ پر مٹ اور بدوں فٹنس گاڑیوں کی ضبطگی عمل میں لائی جائے۔

عوامی حلقوں نے اس فیصلہ کو سرہاتے ہوئے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں