سردار جاوید ایوب کا حلقہ ایک کوٹلہ میں طوفانی دورہ،10یونین کونسلوں کی عوام نے مکمل حمایت کا اعلان کردیا

جمعہ 5 مارچ 2021 14:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) آزادکشمیر کے سابق وزیر جنگلات و مرکزی سیکرٹری اطلاعات آزادکشمیر سردار جاوید ایوب کا حلقہ ایک کوٹلہ میں طوفانی دورہ،10یونین کونسلوں کی عوام نے مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر جنگلات و مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی سردار جاوید ایوب کا راجکوٹ،راجپیاں،ریالی،کمٹ،سریاں،باغ،سیدپور،بٹل،بشاش،کہوڑی،پٹہکہ،کونکاں،بٹ درہ،نلہ کلساں،سمیت دیگر علاقوں کا طوفانی دورہ،تمام برادری کے لوگوں نے اپنی حمایت کی مکمل یقین دہانی کروادی،عوام کا کہنا ہے کہ سردار جاوید نے اِس سے پہلے بھی علاقے کے اندر تعمیر و ترقی ایک برادری نہیں بلکہ تمام برادری کے لوگوں کو دیکھ کر کی ہے،اِس لئے اِس مرتبہ بھی ووٹ سردار جاوید ایوب کو دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں