یوسف رضا گیلانی کی سینٹ انتخاب میں فتح جمہوریت کی فتح ہے،سردارجاوید ایوب

عمران خان حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں یہ ممبران اسمبلی سے اب اعتمام کا ووٹ لیں یا نہ لیں عوام کا اعتماد ان کے ساتھ نہیں،مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر

جمعہ 5 مارچ 2021 17:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیر حکومت سردار جاوید ایوب نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی سینٹ انتخاب میں فتح جمہوریت کی فتح ہے ،عمران خان حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں یہ ممبران اسمبلی سے اب اعتمام کا ووٹ لیں یا نہ لیں عوام کا اعتماد ان کے ساتھ نہیں وزیر عظم عمران خان کو اعتماد لینے کی اگر بہت ہی جلدی تو وہ اعوام سے ووٹ لیں انکو اندازہ ہو جائے گا اعوام اس وقت کس مشکل وقت سے گزر رہی قوم کو کہنے والا کے گبھرانہ نہیں اب خود گھبرا گیا ہے ،کوئی خوشی سے اعتما کا ووٹ نہیں لے رہا سینٹ شکست کے بعد آئینی ضرورت کے تحت اعتما د کا ووٹ لینا وزیرعظم کے لیئے ضروری ہو گیا تھا یہاں ہیرو بننے کے لیئے نعرے لگائے جا رہے ۔

(جاری ہے)

جن سے عمران خان ووٹ لے رہے اس ملک کو تبا ہ بھی تو انہوں نے ہی کیا ہوا ہے اگر عمران خان اپنے آپ کو بہت بڑا ملک کا ہمدارد کہتے تو اس عتماد کے بجائے الیکشن کا علان کریں وہ خود کہتے تھے اگر میرے خلاف گو عمران گو کا نعرہ لگا تو میں اسی دن وزارت عظمہ چھوڑ دوں گا اب کس بات کا انتظار کر رہے ملک کو تو تبائی کی طرف گامزن کر دیا ہے ،پاکستانی قوم نے عمران خان کی شکست پار پارٹیوں اور سیاسی تعلق ایک طرف رکھ کر جشن منائے ،مشرف کے بعد جب ملک کو دروست کرنے کا وقت آیا تو اس وقت بھی یوسف رضا گیلانی نے ہی اس ملک کو دروست سمت پر ڈالا تھا آج ایک بار پھر سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینٹ بن اس ملک کی بہتری کے لیئے اپنا کردار ادا کریں گے،آزاد کشمیر کے الیکشن تک پاکستان میں تبدیلی سرکار گھر چلی جائے گی انشاللہ آمدہ الیکشن میں جس طرح 2011کے الیکشن میں سید یوسف رضا گیلانی نے آزاد کشمیر میں جلسوں سے خطاب کیا اسی طرح ابکی بار پھر یوسف رضا گیلانی ایک بار پھر آزاد کشمیر میں ہوں گے ،یوسف رضا گیلانی کی جیت پر اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں ایک بار پھر نظریہ بھٹو اور شہید بینظر بھٹو کے نظریے کی فتح ہوہی یوسف رضا گیلانی کی جیت پر چہرمین بلاول بھٹو سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور تمام جیالوں کو مبارک پیش کرتے ہیںسلیکٹیڈ نائل مسترد ہوچکے پاکستان میں آمدہ وزیر اعظم چہرمین پاکستان پپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔

آزاد کشمیر میں بھی ان کو عوام بری طرح ریجیکٹ کریں گے کشمیر میں آمدہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں