باغ‘ محکمہ برقیات کے ملازم سید محمد ارشد حسین شاہ کرونا وباء کے باعث انتقال کرگئے

سرکل ملوٹ کے میٹر ریڈر سید محمد ارشد حسین شاہ گزشتہ چند دنوں سے مظفرآباد ہسپتال میں زیر علاج تھے

جمعرات 22 اپریل 2021 13:41

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) محکمہ برقیات کے ملازم سید محمد ارشد حسین شاہ کرونا وباء کے باعث انتقال کرگئے‘ آبائی علاقے میں سپردخاک ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرونا وباء کی وار ضلع باغ میں بھی تیز لہر نے ایک نوجوان کی جان لے لی محکمہ برقیات ضلع باغ ڈویژن ہاڑی گہل سرکل ملوٹ کے میٹر ریڈر سید محمد ارشد حسین شاہ کرونا وباء کا مقابلہ کرتے جان کی بازی ہار گئے سید محمد ارشد حسین شاہ گزشتہ چند دنوں سے مظفرآباد ہسپتال میں زیر علاج تھے کے مہلک بیماری نے جان لے لی آپ کوسینکڑوں آفرادکی موجودگی میں گاوں موہری فرمان شاہ گہل سیداں میں نمازجنازہ کے بعدسپردخاککردیا اس موقع پرفضا سوگوارتھی مرحوم پروفیسر سید عبدالحلیم شاہ ضلعی اکاؤنٹس آفیسر سید محمد نعیم شاہ کے حقیقی بھائی جبکے ڈی ایف او باغ سیدطاہرشاہ باغ اورصدر معلم سید محمد ضمیر حسین شاہ سینئرسائنس مدرس سید محمد خلیق شاہ آف چناٹ کے خالہ زاد بھائی تھے -

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں