پاکستان کی معیشت تباہ اور خلق خدا کو راندہ درگاہ کرنیوالے عمران خان کو آزاد خطہ پر مسلط نہیں ہو نے دینگے ،بیرسٹر افتخار گیلانی

غربت بے روزگاری اور مہنگائی کا تحفہ دینے والی جماعت کو آزاد خطہ کے عوام مسترد کریں گے مسلم لیگ (ن)عوام کی طاقت سے کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھے گی ،عوا می وفود سے گفتگو

بدھ 23 جون 2021 14:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) حلقہ تین مظفرآباد شہر سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار اسمبلی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت تباہ اور خلق خدا کو راندہ درگاہ کرنیوالے عمران خان کو آزاد خطہ پر مسلط نہیں ہو نے دینگے، غربت بے روزگاری اور مہنگائی کا تحفہ دینے والی جماعت کو آزاد خطہ کے عوام مسترد کریں گے ،مسلم لیگ (ن) عوام کی طاقت سے کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھے گی مظفرآباد شہر کے عوامتبدیلی کے جھوٹے دعوے مسترد کریں گے ،تحریک انصاف کی صورت میں جو عذاب پاکستانی عوام بھگت رہے ہیں آزادکشمیر کے عوام اسکے متحمل نہیں ہو سکتے ،پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کوئی ایسی مثال قائم نہیں کر سکی جو آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام کو دکھا سکے آزادکشمیر کے عوام بھی وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث مہنگائی کے طوفان کا سامنا کر رہے عمران خان نے مہنگائی کا جو ظلم برپا کیا آزادکشمیر کے عوام ووٹ کی پرچی سے ان کا احتساب کریں گے مسئلہ کشمیر سمیت ہر محاذ پر تحریک انصاف کی حکومت ناکامیوں کا نمونہ پیش کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مقامات پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی پانچ سالہ حکومت نے ریاست بھر میں تعمیر وترقی کاجال بچھایا ریاست کی تاریخ میں کوئی حکومت اپنے پانچ سالہ دور میں اتنا ترقیاتی بجٹ عوام پر خرچ نہیں کر سکی جتنا بجٹ عوامی منصوبوں پر عوام کیلئے خرچ کیا ریاست کی حکومت کو مالی مسائل سے نکالنے اور اپنے وسائل میں اضافہ کرکے دکھایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی کارکردگی اور مسلم لیگ ن کی حکومت کا پانچ سالہ دور کا جائزہ لیا جائے تو سب ادوار میں ہماری حکومت کا دور بہترین رہا مسلم لیگ ن کی حکومت کا دور مثالی رہا جس میں کرپشن کی کوئی ایک مثال نہیں دی جا سکتی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں