ڈینگی وائرس بخار چیک کرنے کیلئے محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر نے کوئی نیا حکم نامہ جاری

نہیں کیا،ڈاکٹر سردار آفتاب حسین لیب ایکٹ موجود ہے اس کے تحت کسی بھی ٹیکنیکل لیبارٹری میں پیتھالوجسٹ کا موجود ہونا ضروری ہے یہ نیشنل لیول کی پالیسی ہے جس پر عمل درآمد کرنا کوئی مضائقہ نہیں ہے ، ڈی جی صحت عامہ آزاد کشمیر

جمعہ 17 ستمبر 2021 20:09

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین نے کہا کہ ڈینگی وائرس بخار چیک کرنے کے لیے محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر نے کوئی نیا حکم نامہ جاری نہیں کیا.. لیب ایکٹ موجود ہے اس کے تحت کسی بھی ٹیکنیکل لیبارٹری میں پیتھالوجسٹ کا موجود ہونا ضروری ہے یہ نیشنل لیول کی پالیسی ہے جس پر عمل درآمد کرنا کوئی مضائقہ نہیں ہے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کی اولین ترجیح ہی.. یاد رہے کہ ڈینگی وائرس کو معمولی نہیں سمجھا جائے یہ ایک جان لیوا وائرس ہے اس سے بچنا ضروری ہے۔

عوام شرپسند عناصر کی باتوں میں نہ آئیں۔

(جاری ہے)

ڈینگی وائرس کے خلاف جاری مہم میں محکمہ صحت عامہ کے عملہ کے ساتھ تعاون کریں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں۔محکمہ صحت عامہ کا عملہ عوام کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے لیے کوشاں ہے۔جس کی وجہ سے ڈینگی مثبت کیسز میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہی..اس دوران ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی مچھر کے انسداد کیلئے تمام جگہوں کی صفائی کریں۔

فالتو اشیاء اور کوڑہ کرکٹ کو ٹھکانے لگائیں اور مچھر کی افزائش کے تمام ذرائع کا خاتمہ کریں۔اپنے گھروں کے اندر اور گلی محلوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں گملوں پرانے ٹائروں اور ایسی دیگر اشیائ میں پانی جمع نہ ہونے دیں تاکہ مچھر انڈے نہ دے سکیں گھروں کے اندر مچھرمار سپرے کروائیں۔ ڈینگی کے انسداد اور وائرس سے متاثرہ افراد معلومات،مدد اور راہنمائی کیلئے ہیلپ لائن920010پر رابطہ کریں.. معاشرے کے تمام طبقوں کا فرض ہے کہ مچھر کی انسدادکی مہم میں فعال کردار ادا کریں تاکہ مشترکہ کوششوں سے اس وبا ء پر قابو پایا جا سکے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں