مشیرحکومت برائے شہری دفاع چوہدری اکبرابراہیم کا نظامت اعلیٰ شہری دفاع کا دورہ

شہری دفاع کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے،چوہدری اکبر ابراہیم

بدھ 22 ستمبر 2021 22:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء)مشیرحکومت برائے شہری دفاع و سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی چوہدری اکبرابراہیم نے بدھ کے روز نظامت اعلی شہری دفاع کا دورہ کیا۔ مشیرحکومت برائے شہری دفاع وسٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو ڈائریکٹر جنرل شہری دفاع چوہدری عبدالرحمان نے محکمانہ بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مشیر حکومت برائے شہری دفاع نے محکمانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ شہری دفاع کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے۔

انہوں نے محکمہ کے مسائل اور جملہ ضروریات کو پوری کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر محکمہ شہری دفاع کے آفیسران صداقت حسین میر، طارق فیروز قریشی، ظہیر عباس، خواجہ گوہر امین، خالد محمود قریشی، نوید الحسن بخاری اور تعظیم اختر بھی موجود تھے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں