کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال لیا ہے،چوہدری محمد اقبال

بدھ 22 ستمبر 2021 22:13

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و آرکیالوجی چوہدری محمد اقبال نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال لیا ہے۔ کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت آج پاکستان خطے کے اہم امور کی نمائندگی کر رہا ہے صرف یہی نہیں ملک کے داخلی معاملات میں بھی گذشتہ تین سالوں میں کیا گیا اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، بغیر خاص وعام کے تفریق کے بے لاگ احتساب کیا گیا عوام کا ٹیکسوں کا پیسہ صیحیح جگہ پر اور صیحیح وقت پر لگا آج عالمی دنیا پاکستان کو ایک عزت اور وقار سے بھرپور ملک کے طور پر دیکھتی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گذشتہ تین سالوں کے دوران جس طرح عوامی خدمت کی ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور ہر خاص و عام کو بلاتفریق ریلیف مل رہا ہے عمران خان نے ملک لوٹنے والوں کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا آج یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شمار پورے ایشیاء کی پسندیدہ شخصیات میں ہوتا ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کر کے عوام کے دل جیتے اور ان شاء اللہ آمدہ الیکشن 2023 میں بھی تحریک انصاف پورے ملک سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور دوبارہ حکومت بنا کر عوامی امنگوں کی بھرپور پزیرائی کریگی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں