آزادکشمیر میں سیاسی بنیادوں پر سرکاری ملازمین کے تبادلوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو خلاف ترین عملی اقدامات اٹھائینگے ،محمد فاروق حیدر

مسلط شدہ ورک چارج حکومت سے سوائے تبادلہ جات کے اور کوئی اور کام نہیں ہوسکا ،حکمران اتنی ہی انتقامی کارروائیاں کریں جتنے کل وہ برداشت کرسکیں،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

جمعرات 14 اکتوبر 2021 17:25

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) صدر مسلم لیگ (ن) آزاد جموں وکشمیر و سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر بھر میں سیاسی بنیادوں پر سرکاری ملازمین کے تبادلوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پھر اس کے خلاف سخت ترین عملی اقدامات اٹھائیں گے موجودہ ورک چارج حکومت کے پاس کام کرنے کو کچھ نہیں ہے اس مسلط شدہ نااہل لوگوں کی ٹیم کا سارا زور انتقامی تبادلوں پر ہے جس کا نشانہ محکمہ تعلیم بن رہا ہے ا ورعجلت کا یہ عالم ہے کہ زنانہ اساتذہ کی جگہ مردانہ اور مردانہ کی جگہ زنانہ اساتذہ کی تقرریاں کی جارہی ہیں۔

مسلم لیگ ن ضلع جہلم ویلی کے اعلی سطحی وفد سے گفتگو کر تے ہوئے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ اس حکومت کو این ٹی ایس اور دیگر محکمہ جات میں غیر جریدہ تقرریوں کو میرٹ پر کرنے کے عمل کو کسی صورت سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سو فیصد میرٹ پر ہونیوالی بھرتیوں کے ثمرات آنیوالی نسلیں سمیٹیں گی صرف اس وجہ سے سرکاری سکولوں میں طلبا کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے امیر و غریب کے بچوں کو سرکاری سکولوں میں اعلی تعلیم یافتہ نوجوان لڑکے لڑکیاں پڑھا رہے ہیں مسلط شدہ ورک چارج حکومت سے سوائے تبادلہ جات کے اور کوئی اور کام نہیں ہوسکا ۔

انہوں نے کہا کہ حکمران اتنی ہی انتقامی کارروائیاں کریں جتنے کل وہ برداشت کرسکیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں