مظفر آباد ،عشرہ رحمت اللعالمین ،بازاروں کو سجا دیا گیا، سرکاری و نجی عمارتوں کو چراغاں کرنے کا سلسلہ جاری

جمعرات 14 اکتوبر 2021 18:02

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) ریاست بھر کی طرح دارلحکومت مظفر آباد میں بھی عشرہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔دارلحکومت کے بازاروں کو سجا دیا گیا، سرکاری و نجی عمارتوں کو چراغاں کرنے کا سلسلہ جاری،جمعرات کے روز بھی مساجد و تعلیمی اداروں میں عشرہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے خصوصی کانفرنسز، سیمینارز اور محافل کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

علماء کرام نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عملی زندگیوں میں اپنانے کے حوالے سے خصوصی درس دیئے اور سنت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالی۔ دریں اثناء کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان کی زیر صدارت عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اجلاس بھی ہوا جس میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کے ساتھ مشاورت بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں