وزیربلدیات ودیہی ترقی خواجہ فاروق احمد کا بڑا کارنامہ

مظفرآباد میں کینسر ہسپتال کی تعمیر کے میگا پراجیکٹ کیلئے عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائسنز کے ہمراہ 30کنال کی اراضی مختص کرلی گئی

جمعرات 14 اکتوبر 2021 19:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) وزیربلدیات ودیہی ترقی خواجہ فاروق احمد کا بڑا کارنامہ ،مظفرآباد میں کینسر اسپتال کی تعمیر کے میگا پراجیکٹ کے لیے عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائسنز کے ہمراہ 30کنال کی اراضی مختص کرلی گئی،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے کینسر اسپتال کے لیے ایمز کے ہمراہ 30کنال اراضی کو موزوں قراردیدیا اس حوالے سے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے رضا مندی کا مکتوب بھی آزادحکومت کو ارسال کردیا ہے۔

اربوں روپے مالیت کے اس منصوبے پر جلد کام کا آغاز متوقع ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے آزادکشمیر میں کینسر اسپتال کے قیام کا منصوبہ منظور کیا گیا،منصوبے کے لیے دو سال تک اراضی مختص نہ کی جاسکی،حکومتی تبدیلی کے بعد مظفرآباد شہر سے منتخب ایم ایل اے و وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد نے میگا پراجیکٹ کیل یے وفاقی اداروں سے رابطہ کیا اور میگا پراجیکٹ کے لیے ٹنڈالی،کپہ بٹ سمیت دیگر مقامات پر اراضی کا معائنہ کرایا،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے مختلف سائیٹس کا معائنہ کیا اور کینسر اسپتال کے لیے عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ہمراہ 30کنال اراضی سلیکٹ کی۔

(جاری ہے)

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی رضا مندی کے بعد ایمز کے ہمراہ دستیاب 30کنال اراضی کینسر اسپتال کے لیے مختص کردی گئی ہے۔مظفرآباد میں کینسر اسپتال کے قیام کے منصوبے کا ابتدائی تخمینہ 5ارب روپے ہے اس منصوبے کے جملہ اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔حکومت آزادکشمیر نے کینسر اسپتال کے لیے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو ضرورت کے مطابق 30کنال اراضی مہیاکردی ہے۔

کینسر اسپتال کے لیے مطوبہ اراضی کی نشاندہی کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔مظفرآباد کے عوام کی طرف سے کینسر اسپتال کے قیام کے لیے طویل جدوجہد کی گئی جبکہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی طرف سے عوامی ضرورت کے مطابق مظفرآباد میں کینسر اسپتال کے قیام کے لیے حکومت آزادکشمیر کو تحریک کیا گیا تھا اور کینسر اسپتال کے لیے مطلوبہ اراضی مہیا کرنے کا کہا گیا تھا تاہم گزشتہ2سال کے عرصہ میں کینسر اسپتال کے لیے اراضی مہیا نہیں کی جاسکی تھی۔تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد اراضی کا معاملہ ہنگامی بنیادوں پر یکسو کردیا گیا ہے۔

مظفر آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments