میرے دو بھائی میری زمین ہتھیانے کے لیے مار پیٹ کرتے ہیں ، جان چھڑائی جائے ،بے سہارا خاتون کلثوم اختر

جمعہ 15 اکتوبر 2021 15:34

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2021ء) بھائیوں کے ظلم سے تنگ بے سہارا خاتون انصاف کے لیے صحافیوں کے پاس پہنچ گئی ۔کلثوم اختر دختر محمد وزیر خان نے صحافیوں نے بتایا کہ میرے دو بھائی محمد رفیق خان اور محمد شفیق خان نے زمین ہتھیانے کے لیے مار پیٹ کرتے ہیں زمین میرے والدین نے مجھے دی تھی جو میرا حق بنتا تھا مگر بھائیوں نے میری زندگی کو اجیرن کر رکھا ہے میرا چھوٹا بھائی محمد کفیل جس کی میں نے خود پرورش کی ایک ماہ سے وہ غائب ہے اس کا کوئی پتہ نہیں کہ وہ کہاں چلا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میرے بھائیوں نے میرے حصے کا گھاس بھی کاٹ کر فروخت کردیا ہے ،جس سے میرا گزر اوقات ہوتی تھی وہ زریعہ بند ہو گیا ہے۔ خاتون نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور آئی جی پولیس سے اپیل کی ہے کہ ان بھائیوں سے میری جان چھڑائی جائے اور مجھے جانی ومالی تحفظ فراہم کیا جائے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں