جہلم ویلی کے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کردیئے گئے

جمعہ 15 اکتوبر 2021 16:13

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) ضلع جہلم ویلی کے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے گئے نو تعینات ایس ایچ اوز نے چارج سنبھال کر فرائض سر انجام دینا شروع کر دیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ایس پی جہلم ویلی ریاض مغل کی جانب سے انسپکٹر راجہ عنصر سجاد کو تھانہ چناری،راجہ یاسر علی خان کو سٹی تھانہ ہٹیاں بالا اور محسن علی اعوان کو ایس ایچ او لیپاء تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے نو تعینات ایس ایچ اوز نے اپنی جائے تعیناتی پر پہنچ کر فرائض سرانجام دینا شروع کر دیے ہیں عوامی،سیاسی و سماجی حلقوں نے نو تعینات ایس ایچ اوز کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیاہے کہ وہ اپنے اپنے تھانوں کی حدود میں عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ علاقہ سے جرائم کے خاتمہ کے لیے کوئی بھی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments