باغ ، کھوکھر برادری کا تحریک آزادی پاکستان ،تحریک آزاد ی کشمیر میں نمایاں کردار رہا ہے ، ملک نذیر کھوکھر

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:14

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) آل پاکستان کھوکھر آرگنائزیشن کے صدر ملک نذیر کھوکھر،چیف حاجی سردار خیر محمد کھوکھرنے کہا ہے کہ کھوکھر برادری کا تحریک آزادی پاکستان ،تحریک آزاد ی کشمیر میں نمایاں کردار رہا ہے ،پاکستان کے قیام میں ہم نے ہر محاز پر اپنے ملک کی خاطر قربانی دی ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ،ہماری تنظیم کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے اور اپنی برادری کے اندر غریب بے سہارا لوگوں کی مالی تعاون کر کے اس کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا مقصود ہے ،ہم اس تنظیم کے تحت غریب ،یتیم،بے سہارا بچوں کو تعلیمی اخراجات کا اہتمام کر کے ان کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کر کے ہی ملک وقوم کی ترقی میں تیار کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ باغ کے دوران کھوکھرآرگنائزیشن کے زیر اہتمام ایک بڑے استقبالیہ تقریب سے بحیثیت مہمانان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا استقبالیہ تقریب سے راشد کھوکھر،آزاد کشمیر کھوکھر آرگنائزیشن کے صدر طلعت شاہین کھوکھر،سرپرست اعلیٰ محمد خالد کھوکھر،بانی صدر ضلع باغ جمیل احمد کھوکھر،شہزاد کھوکھر،حمید کھوکھر،رزاق کھوکھر،عاطف کھوکھر اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ ہماری برادری کے نوجوان کشمیر کی آزادی اور اپنی برادری کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرے گی،انہوں نے کہا کہ ہم اپنی برادری کو پورے پاکستان میں یکجا کر کے ان کے مسائل کے حل کے لیے کام کرنے کو آزاد کشمیر اور پاکستان کے چاروں صوبوں کا تفصیلی دورہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس کاز کے لیے نوجوانوں کو آگے آنا چائیے آج کا دور نوجوانوں کا ہے انہیں آگے بڑھ کر دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے آگے نکلنا ہوگا ،باغ کے برادری نے جس پیار محبت کے ساتھ استقبال کیا اس کو ساری زندگی بھول نہیں سکتا ہوں،ہم نے اپنی بساط کے مطابق پاکستان اور آزاد کشمیر میں اپنی برادری کے متاثرہ لوگوں کی مدد کی ہے جو ہمارا فرض بنتا ہے ،ہماری پہلی ترجحی بچوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنا ہے اور اس کے بعد صحت کے معاملات پر دلچسپی لینی ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔


مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں