وزیراعظم ہاؤس مظفرآباد کے دروازے عشرہ رحمت العالمین کے دوران عام شہریوں کیلئے کھلے رہیں گے

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں وزیراعظم ہاؤس مظفرآباد کے دروازے عشرہ رحمت العالمین کے دوران عام شہریوں کیلئے 16 اکتوبر کی صبح سے 19 اکتوبر 2021 عید میلاد النبیؐ کے مبارک و بابرکت دن کے اختتام تک کھلے رہیں گے۔ اس دوران وزیراعظم ہاوس مظفرآباد میں خصوصی چراغاں کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی جانب سے مستحقین میں لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا۔ آزاد کشمیر بھر میں وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی ہدایات کے مطابق عشرہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم مذہبی جوش و جذبے اور انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہاہے۔ اس سلسلہ میں ریاست بھر میں خصوصی رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس، سیمینار ز اور تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے اور سیر ت النبی اور حیات طیبہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں خصوصی درس دیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر سردارعبدالقیوم نیازی نے ہدایت کی تھی کہ خصوصی عشرہ کے دوران عوام میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آگاہی کیلئے تقریبات منعقد کی جائیں۔ عشرہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے دوران ریاست بھر کی مساجد، بازاروں، سرکاری و نجی عمارتوں کو سجایا گیا ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں