بیرسٹر سلطان چوہدری کی وزیر خوراک علی شان سونی رہائشگاہ آمد،بھائی کی وفات پراظہارافسوس

بدھ 24 نومبر 2021 22:30

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2021ء) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر خوراک علی شان سونی سے مظفرآباد میں انکی رہائش گاہ پر جا کر ان کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چوہدری علی شان سونی کے بھائی کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے لیے اللہ تعالی سے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں