تمام طالبات ڈگری اور بالخصوص گولڈ میڈل حاصل کرنے والی طالبات قابل تعریف ہیں‘صدر آزاد کشمیر

خواتین کی تعلیم بالخصوص اعلیٰ تعلیم خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور معاشرے میں ان کے کردارکے لیے انتہائی اہم ہے‘بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

جمعہ 26 نومبر 2021 13:19

تمام طالبات ڈگری اور بالخصوص گولڈ میڈل حاصل کرنے والی طالبات قابل تعریف ہیں‘صدر آزاد کشمیر
باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) جامعہ خواتین آف آزاد جموں و کشمیر باغ کے تیسرے کانووکیشن میں چانسلر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاکہ میں ریاست کی پہلی ویمن یونیورسٹی کے تیسرے کانووکیشن کو پریزائیڈ کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔خواتین کی تعلیم بالخصوص اعلیٰ تعلیم خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور معاشرے میں ان کے کردارکے لیے انتہائی اہم ہے ماضی میں بطور پرائم منسٹر آف آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر خواتین کی برابری کی بنیاد پر اعلیٰ تعلیم میرا ویثرن تھا۔

میں ویمن یونیورسٹی باغ کی انتظامیہ، فیکلٹی اور جملہ سٹاف کو Covid-19کی وباء کے دوران آن کیمپس کلاسز جاری رکھنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یونیورسٹی کی تمام طالبات ڈگری اور بالخصوص گولڈ میڈل حاصل کرنے والی طالبات قابل تعریف ہیں اور میں انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود نے اعلیٰ تعلیم دلوانے پروالدین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آپ کو اس کاصلہ ضرور ملے گا۔

ویمن یونیورسٹی باغ نے انتہائی مشکل حالات اور مختصر وقت میں زمین کے معاملات اورانفراسٹیکچرڈویلپمنٹ میں کامیابی حاصل کی۔ وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی باغ ڈاکٹر عبد الحمیدکو مکانیت کے مسئلے کو حل کرنے اور ترقیاتی منصوبہ جات کو بروقت شروع کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں اٴْمید کرتا ہوں کہ تمام یونیورسٹیز اپنے مقاصد اور منزل کو حاصل کرنے کے لیے معیاری تعلیم پر توجہ دیں گے۔

آپ کا مقصدطالبات کی تعداد کو بڑھانے تک ہی محدود نہیں بلکہ تعلیمی معیار کو بھی بہتر کرنا ہے۔ یونیورسٹیز کی کامیابی کا دآرمدار اٴْن کی ریسرچ پر ہوتا ہے اور آپ کی تعلیم کی ویلیو اس وقت ہو گی جب ریسرچ انٹرنیشنل لیول کے سٹینڈرڈ کے مطابق ہو۔میں اٴْمید کر تا ہوں کہ آزاد کشمیر کی یونیورسٹیزکا دنیا کی ٹاپ رینکنگ یونیورسٹیز میں شمار ہو گامیں ایک دفعہ پھرتمام گریجویٹس کو دل کی عمیق گہرائیوں سے اٴْن کے روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہوں۔صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس یونیورسٹی کے تیسرے کانووکیشن میں 830طالبات کو ڈگریاں ایوارڈ کی گئی جس میں 130سکالرزاورامتیازی پوزیشزحاصل کرنے والی 43طالبات کو گولڈ میڈل دئیے گئی-

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں