آزاد کشمیر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہم آنیوالی نسلوں کیلئے سرسبز و شاداب ملک بنانا سکتے ہیں ،چوہدری محمد اکمل سرگالہ

پاکستان کی بقاصرف اور صرف شجر کاری میں ہے ،ہم نے مل کر کلین اینڈ گرین آزادکشمیر بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہیں تاکہ خطہ سرسبز اور خوبصورت ہو سکے،وزیر جنگلات آزاد کشمیر

پیر 29 نومبر 2021 22:54

ْمظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیر چوہدری محمد اکمل سرگالہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہم آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز و شاداب ملک بنانا سکتے ہیں پاکستان کی بقاصرف اور صرف شجر کاری میں ہے ہم نے مل کر کلین اینڈ گرین آزادکشمیر بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہیں تاکہ یہ خطہ سرسبز اور خوبصورت ہو سکے شجر کاری صدقہ جاریہ ہے شجر کاری کے ساتھ ہمار ا مستقبل وابستہ ہے دنیا میں گلوبل وارننگ کی وجہ سے دن بدن درجہ حرارت بڑھتاجارہاہے جس کے لیے شجرکاری ناگزیر ہے لہذا عوام اور محکمہ جنگلات ملکر زیادہ سے شجرکاری کو یقینی بنائیں جہاں جہاں شجرکاری کی شدید ضرورت ہے وہاں ہر حال میں شجرکاری کو یقینی بنا یں گے محکمہ جنگلات اپنی کارکردگی کو نمایاں کرنے کے لئے تمام شاہراوں پر جہاں جہاں شجرکاری کی گی ہے تصویری بورڈ لگاہیں گے تاکہ عوام کو بھی پتہ چلے کہ محکمہ کیا کام کر رہا ہے وفاقی ملین ٹری سونامی منصوبہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو شامل کریں گے تاکہ اس کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے جہاں جہاں بھی شجرکاری کرنی ہے وہاں مقامی ممبراسمبلی کو شامل کریں گے ان سے شجرکاری کرواں گے اس منصوبے میں ابھی تک جو کام ہوا ہے پورئے پاکستان میں ہماری کارکردگی بہتر ہیاس میں مذید بہتری لاہیں اس منصوبہ کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کا رلاے جارہے ہیں اب وقت کی ضرورت ہے کہ شجرکاری کیساتھ ساتھ شجرپروری کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے میڈیا کا اسعتمال کیا جائے اس سلسلہ میں سوشل میڈیا کا اسعتمال بہت اہم ہے عوام میں شجرکاری اور شجرپروری کے حوالے سے شعور بیدارکرنے کی ضرورت ہے اس سلسلہ میں عوام میں جنگلات کے تحفظ کے حوالے سے شعور بیدار کریں اس سے آنیوالی نسلوں کو فائدہ پہنچے گا ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کر تے ہوے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دیا عوام کی شجرکاری کے حوالے سے شرکت اور دلچسپی بڑھانے کیلئے شجرکاری میں عوام کو شامل کیاجائے گا اس کے ذریعے سے جنگلات کو زیادہ سے زیادہ بچایاجاسکتاہے انہوں نے کہا کہ رواں سیزن میں اس منصوبہ کے تحت شجرکاری کے اہداف بروقت حاصل کیے جائیںگے جس میں مقامی افراد کی بھرپور شمولیت کویقینی بنایا جائے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے عوام اپنا بھرپور کردار ادا کرئے۔

انہوں نے کہا کہ شجرکاری میں اگر کوئی کمی بیشی ہو تو اس کودور کریں اور تمام سرکل کے ناظمین کی ذمہداری ہے کہ وہ اپنے سرکل میں کی گی شجرکاری کو معانیٹرکریں گے انہوں نے کہا کہ پورئے آزاد کشمیر میں روڈ پر شجرکاری کے حوالئے سے چاکنگ اور بورڈ بنایا جایں گے اور کارکردگی کو میڈیا کے ذریعہ سے تشہر کیا جائے بلین ٹری منصوبہ لگانے کیلئے محکمہ عوام کیساتھ شجرکاری کو یقینی بناہیں تا کہ منصوبہ سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہوسکے انہوں نے کہاکہ محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے پورے آزادکشمیر باالخصوص وادی نیلم اور جہلم میں خالی رقبہ جات پر شجرکاری کررہے ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں