مظفر آباد، بی آئی ایس پی /احساس پروگرام کے اسسٹنٹ سید نیئرعباس جعفری (شہید) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

منگل 30 نومبر 2021 17:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) بی آئی ایس پی /احساس پروگرام کے اسسٹنٹ سید نیئرعباس جعفری (شہید) کی یاد میں ریجنل آفس بسپ مظفرآباد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ ریجنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی عمر ریاض اور سابق مشیر وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر سیدقلب عباس، ڈائریکٹربسپ ہیڈ کوارٹر راجہ غضنفر ،ڈویژنل ڈائریکٹرمظفرآباد ثناء الحسیب ، ڈپٹی ڈائریکٹر وسیلہ تعلیم راجہ سجاد ، ڈپٹی دائریکٹرخصوسی اقدامات راشد صدیق چوہدری ، اسٹنٹ ڈائریکٹرتحصیل مظفرآباد راجہ بلال ، فضل الرحمان علوی سمیت جملہ سٹاف بسپ نادرا اور موجود بینفشریزنے دعائیہ تقریب میں شرکت ۔

تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر بسپ عمر ریاض نے کہا کہ سید نیئر عباس جعفری کی وفات سے نہ صرف ایک گھر کا بلکہ پوری بسپ فیملی کا نقصان ہوا ایسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیںشہید نیئر عباس جعفری نے ہمیشہ انسانیت کے لیئے جدجہد کی جس طرح آج ان کو یاد کیا جا رہا ہے اگر مجھے کوئی اس طرح یاد کرے تو میں آج ہی مرنے کوتیار ہوں ۔

(جاری ہے)

سابق مشیر حکومت سید قلب عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج مجھے یہاں آ کہ احساس ہوا کہ سوگواران صرف گھر میں نہیں بلکہ ان کے دفتر میں بھی موجود ہیں ۔ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہو گا ایسے لوگ کبھی مرا نہیں کرتے شہید ہوتے ہیں اور شہید زندہ ہوتے ہیں جس طرح آج ان کو یاد کیا جا رہا ہے اسکی کی وجہ مرحوم کا ا نسانیت کی خدمت تھا بسبب اس کے آج ان کی یاد میں ہم سب یہاں اس تعزیتی میں موجود ہیں ،ڈویژنل ڈائریکٹر ثناء الحسیب نے کہا کے میں یہ سمجھتا ہوں کے وہ اپنی ذات میں انجمن تھے دفتر میں کوئی بھی تقریب ہو وہ ہر موقع پر ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے تھے ، راشد صدیق چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں اپنے ایک درینہ ساتھی سے محروم ہو گیا ہوں ،راجہ سجاد نے سید نئیر عباس جعفر ی کی شخصیت کے پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کے ہمیں کبھی محسوس ہی نہیں ہوا کہ وہ ہم سے الگ ہیں جہاں جاتے تھے وہیں گل مل جاتے تھے۔

تعزیتی ریفرنس میں موجود تما م شرکاء نے قرآن مجیدکی تلاوت کر کے شہید کو خراج عقیدت اور دعائیہ کلمات میں انکی آخرت کو سنوارنے کے لیئے اللہ تعالیٰ کے حضور عرضی پیش کی۔ تعزیتی ریفرنس میں خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والی خاندانوں میں سے ریجنل آفس مظفرآباد میںموجود بینیفشریز کو لنگر تقسیم کیا گیا ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں