محکمہ مالیات کی بے حسی اور نا اہلی ، ڈگری کالج گوجرہ فعال نہ ہو سکا

سیاسی یتیم شہر مظفرآباد کا ڈگری کالج گوجرہ ارباب اختیار کی عدم توجہ کا شکار

بدھ 1 دسمبر 2021 16:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) مظفرآباد شہر میں نو تخلیق شدہ ڈگری کالج گوجرہ محکمہ مالیات کی نا اہلی اور ارباب اختیار کی عدم توجہ کے باعث تاحال فعال نہ ہو سکا ۔ ہزاروں طلبہ کا تعلیمی مستقبل داو پر لگ گیا ۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ مالیات نے ڈگری کالج گوجرہ کے DDOکوڈ اور آسامیوں میںمبدل کرنے کے سپریم کورٹ کے واضح احکامات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے خلاف قواعد اعتراضات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔

ارباب اختیار کی عدم توجہ کے باعث نو تخلیق شدہ کالج کے لیے کوئی نئی آسامی تخلیق نہ ہو سکی جبکہ حال ہی میں حویلی میں ایک ادارہ کی اپ گریڈیشن عمل میں لاتے ہوئے نئی آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں جبکہ دارالحکومت میں اپ گریڈ شدہ ڈگری کالج گوجرہ کے لیے حکومت اور محکمہ مالیات کے پاس فنڈز دستیاب نہ ہے اور نہ ہی عدالت العالیہ اور عدالت العظمیٰ کے واضح فیصلوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

مظفرآبادشہر ہر دور حخومت میں نئے اداروں کی اپ گریڈیشن اور آسامیوں کی تخلیق کے معاملہ میں عدم مساوات کا شکاررہا ہے ۔ گذشتہ دور حکومت میں بھی نامکمل آسامیوں کے ساتھ گوجرہ کالج کا قیام عمل میں لایا گیا اور ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت محکمہ سکول سے ماہر مضامین کی آسامیوں کو بطور لیکچرر مبدل کرنے کی سکیم مرتب کی گئی تاکہ محکمہ سکولز اینڈ ہائیر ایجوکیشن آپس میں الجھے رہیں جبکہ موجود ہ حکومت بھی تاحال گوجرہ کالج کو فعال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ محکمہ مالیات کا بے لگام گھوڑا نہ تو اعلیٰ عدلیہ کے فیصلہ جات کو خاطر میں لاتا ہے اور نہ ہی حکومتی احکامات کو ۔ اہلیان گوجرہ نے جلد محکمہ مالیات کے دفاتر کے باہر دہرنا دینے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں