بار کونسل سپریم کورٹ وہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی مشترکہ قرارداد کی روشنی میں کل 02دسمبرکو مکمل ہڑتال کی کال دیدی گئی

بدھ 1 دسمبر 2021 16:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) آزادکشمیر بار کونسل کے وائس چیئرمین فیاض حیدر نوابی ایڈووکیٹ نے عدالت العالیہ آزادکشمیر کی عدم تعیناتی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر بار کونسل سپریم کورٹ وہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی مشترکہ قرارداد کی روشنی میں مورخہ 02دسمبر2021بروز جمعرات مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔

آزاد کشمیر بھرکی بار ایسوسی ایشنز کے وکلاء صاحبان عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین نے کہا ہے کہ ایک طویل عرصہ سے ہائی کورٹ نامکمل ہے جس کی تکمیل کے لیئے متعلقہ احکام توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ہائی کورٹ میں ججز کی عدم تعیناتی سے آئینی خلاء پیدا ہوچکا ہے۔ہائی کورٹ میں ججز کی عدم تعیناتی کی وجہ سے لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔اس لیئے بار کونسل کا مطالبہ ہے کہ ہائی کورٹ میں فی الفور آئین میں دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق ججز تعینات کیئے جائیں۔بصورت دیگر بار کونسل آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی جو انتہائی سخت ترین ہوگا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں