المصطفیٰ فری آئی کیمپ‘ سفیدموتیہ کی43 کامیاب آپریشن، دوسرے روز‘460 مریضوں کامعائینہ

المصطفیٰ کمپلیکس میں ماہر سرجن ڈاکٹرز کا مریضوں کا معائینہ ‘سفید موتیہ آپریشن کیلئے مزید 20افرادکاداخلہ

بدھ 1 دسمبر 2021 17:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) خدمت انسانیت کی عظیم تحریک المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی ،المصطفیٰ ٹرسٹ UKکے فری آئی کیمپ میں43 سفیدموتیہ کے کامیاب آپریشن، دوسرے روز‘460 سومریضوں کا معائینہ،المصطفیٰ کمپلیکس سنٹرل پلیٹ میں لگائے گئے فری آئی۔کیمپ میں المصطفیٰ ٹرسٹ UKسے وابستہ ماہر سرجن ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائینہ کیااورسفید موتیہ کے مریضوں کا دوسرے روز بھی آپریشن کیلئے 20افرادکاداخلہ کیاگیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

دوسرے روز المصطفیٰ ٹرسٹ یوکے کی ٹرسٹی میڈم روبینہ خواجہ‘ صدر المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی آزادکشمیر عتیق احمدکیانی، نائب تحصیلدار سیدضمیرحسین شاہ‘المصطفیٰ ٹرسٹ UK کے حامد رضا نے کیمپ کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

میڈم لبنیٰ رشید،المصطفیٰ شعبہ خواتین کی صدر سمیرابیگ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کیمپ میں موجود رہیںجبکہ اس موقع پر المصطفیٰ کے میڈیکل سٹاف سمیت رضاکار عملہ نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دیں۔

،کیمپ میںنظرکامعائنہ، آئی لینزز اور ادویات فراہم کی گئیں۔اس موقع پر المصطفیٰ کے صدر عتیق احمدکیانی، المصطفیٰ سے وابستہ ڈاکٹر حسیب فاوق نے ااپریشن کے بعد مریضوں کاہدایات دیں اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہدایات کے مطابق اپنی آنکھوں کا خیال رکھیں اور اس معاملے میں غفلت اور سستی کا مظاہرہ نہ کریں ،عتیق احمدکیانی نے اس موقع پر کہاکہ المصطفیٰ دکھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ انجام دیتی رہے گی،المصطفیٰ کے دروازے ہر مستحق کیلئے کھلے ہیں، انہوںنے کہاکہ المصطفیٰ ہمیشہ معاشرے کے مفلوک الحال افراد کی ممکنہ حد تک معاونت کا فریضہ انجام دیتی رہے ۔

المصطفیٰ کے زیراہتمام متعدد فری آئی کیمپ لگائے جا چکے ہیں، ان کیمپوںمیں سینکڑوں مریضوں کو بینائی لوٹانے کیلئے کامیاب آپریشن کئے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ فری آئی کیمپ میں مریضوں کا مفت طبی معائینہ،بائیو میٹرک لینز،فری لیب ٹیسٹ، میڈیسن، رہائش کھانا سمیت جملہ سہولیات فراہم کی گئیں۔ کیمپ کے دوسرے روز بھی دوردرازعلاقوں سے کئی افراد علاج کے لئے کیمپ میں پہنچے اور استفادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں