آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4افرادمیں کورونا کی تصدیق

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،جن میں سے 2کا تعلق میر پور، 1کا بھمبراور1کا کوٹلی سے ،4مریض صحتیاب ہوئے اور274افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آزادکشمیرمیںاب تک321248افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،34574افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہی33796افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جبکہ36مریض زیر علاج ہیں742مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سی126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،23کا نیلم، 141کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،164 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔

کورونا وائرس کی36مریضوں میں سی29مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ7مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں