چیف انجینئر برقیات آزادکشمیر ظفر اقبال چوہدری کالائن آف کنٹرول کے علاقے نیلم کا دورہ

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز آٹھمقام پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاوس میں کھلی کچہری میں عوامی مشکلات کا جائزہ لگایا اور مسائل سنے

ہفتہ 4 دسمبر 2021 17:27

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کے احکامات کے مطابق چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کی ہدایت پرچیف انجینئر برقیات آزادکشمیر ظفر اقبال چوہدری نے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ طارق عزیز کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کے علاقے نیلم کا دورہ کیا،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز آٹھمقام پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاوس میں کھلی کچہری میں عوامی مشکلات کا جائزہ لگایا اور مسائل سنے۔

کھلی کچہری میں عوامی وفود، انجمن تاجران، صحافیوں اور وکلاء کے نمائندگان نے شرکت کی۔ چیف انجینئر برقیات آزادکشمیر ظفر اقبال چوہدری نیکھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ نیلم میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سے شاہکوٹ گرڈ سٹیشن کا افتتاح کروائیں گے اگر زمین کا معاملہ یکسو کر دیا گیا ہوتا تو اسوقت نیلم میں لوڈ شیڈنگ نہ ہوتی۔

(جاری ہے)

چیف انجینئر نے لوڈ شیڈنگ کی شکایات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ گرڈ سٹیشن بننے کے بعد نیلم سے لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کا وعدہ کرتے ہیں۔ بجلی کی بحالی اور بجلی دینے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ لائن کنزمشن کی وجہ اور برف باری سے بجلی معطلہوتی ہے۔ انہوں نے عوامی وفود کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ جا گراں پاور ہاؤس کو بند نہیں کیا جانا چاہیئے اس سلسلہ میں پی ڈی او حکام کو لیٹر لکھا جائے گا۔

چیف انجینئر برقیات نے کہا کہ نیلم میں محکمہ برقیات کے سٹاف کی کمی ہے تمام ملازمین اپنی جائے تعیناتی پر حاضر رہیں ہم نے حکومت کو ڈیمانڈ کی ہوئی ہے اسی سال میں سٹاف کی کمی کو پوری کیا جائے گا جس جگہ پوسٹوں پر اضافی لوگ تعینات ہیں ان سے نیلم میں کام لیا جائے گا فیول ایڈجسمنٹ کی مد ٹیکس وصول کرنا پورے پاکستان میں یکساں ہے البتہ سبسڈی کی صورت میں لوگوں کو فائدہ ملتا ہے۔

لوکل سطح پر اختیارات ایکسیئن کو منتقل کر دیئے ہیں ناجائز بلات اور بقایا جات کے لیئے کمیٹی قائم کی جائے گی جس سے مقامی سطح پر لوگوں کی شکایات دور ہوں گی۔ نیلم کے دور دراز علاقوں میں بجلی پہنچائیں گے تہجیاں، بنتل اور دیگر علاقوں کے لیئے فیز فائیو میں بجلی کا مسلہ حل کیا جائے گا۔ آزاد کشمیر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اختیار محکمہ برقیات اپنے اپنی کنٹرول میں لینے ولا ہے جس کے بعد ہمی وپڈا کے شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ سے آزادی مل جائے گی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں