کورونا وزائرس کی چوتھی لہر سے بچنے کیلئے عوام حفاظتی تدابیر اختیار کریں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

ہفتہ 4 دسمبر 2021 17:27

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبد المتین نے کہا ہے کہ کورونا وزائرس کی چوتھی لہر سے بچنے کے لئے عوام حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ کوروناوائرس کی نئی قسم اومنی کرون یورپ اور آسٹریلیا میں سامنے آئی ہے جس کا پھیلاؤ تیزی سے ہو رہا ہے چوتھی لہر خطرناک ہو سکتی ہے۔ عوام الناس مہلک وائرس سے بچنے کے لئے ایس او پی پر عملدرآمد کریں۔

ماسک کا استعمال سماجی فاصلہ ہاتھوں کی صفائی پبلک مقامات پر جانے سے گریز کیا جائے۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر میں پچاس سال سے اوپر ا فراد جنھوں نے ویکسین کے دونوں انجیکشن لگوا لئے ہیں وہ مزید کسی خطرے سے بچنے کے لئے تیسرا نجیکشن بوسٹر شارٹ لگوائیں۔ کورونا ویکسین کو زیادہ سے زیادہ لگوائیں تاکہ کورونا وباء سے نمٹنے میں مدد مل سکے اومنی کرون وائرس کی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے حفاظتی تدابیر ہی سے بچاؤ ممکن ہے۔ وادی نیلم میں چالیس فیصد سے زائد ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ کورونا ویکسین ڈی ایچ کیو سمیت بی ایچ یوز میں بھی دستیاب ہے۔ محکمہ صحت کی موثر حکمت عملی کی وجہ سے کورونا وباء کے روک تھام میں مدد ملی ہے عوام محکمہ صحت کے فیلڈ سٹاف کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں