پاک فوج اور کرکٹ اکیڈمی کے باہمی تعاون سے نیلم ویلی کرکٹ اکیڈمی کاافتتاح کردیاگیا

ہفتہ 4 دسمبر 2021 17:27

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) پاک فوج اور کرکٹ اکیڈمی کے باہمی تعاون سے نیلم ویلی کرکٹ اکیڈمی کاافتتاح کردیاگیا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی دودھنیال کے کمانڈنگ آفیسر جبکہ صدارت قومی کرکٹر محمد عرفان احمد نے کی۔کمانڈنگ آفیسر دودھنیال نے باؤلنگ کرواکر دودھنیال کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں انتظامیہ اور سول سوسائٹی سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

افتتاحی تقریب سے کمانڈنگ آفیسر دودھنیال،قومی کرکٹرعرفان احمد، تحصیلدار آٹھ مقام سید یاسر علی بخاری و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیلم کرکٹ اکیڈمی تربیت کابڑاادارہ کے طور پر سامنے آئے گی ۔ نیلم کے گلی محلوں میں کھیلنے والے نوجوان کل پاکستانی کرکٹ ٹیم کاحصہ ہونگے ۔

(جاری ہے)

نیلم کے نوجوان کھلاڑی KPLکے لیے تیاری کریں۔ نیلم کرکٹ اکیڈمی کے تربیت یافتہ کھلاڑیوں کوپاکستان بھر میں کھیلنے کے مواقعے فراہم کرینگے ۔

دودھنیال کے مقام پر رنگا رنگ اور قومی ترانوں کی گونج میں کرکٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے سابق ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل عبدالرشید خان، ٹیچر آرگنائزیشن کے صدر شیرزمان ،چیف ایگزیکٹو کرکٹ اکیڈمی عبدالرشید ڈار، صدرمشتاق حسین، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ملک امتیاز نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھیل صحت مند انسان کی ضمانت اور اسپتالوں کی ویرانی کاباعث ہیں۔

صحت مند سرگرمیوں کیلئے کھیلوں کے میدانوں کوآباد کرنا ہوگا۔ پاکستان میں کرکٹ کے شعبہ سے وا بستہ لوگ آج اعلیٰ اقتدار تک پہنچے ہیں۔یہاں کے نوجوان نیلم کرکٹ اکیڈمی سے تربیت حاصل کر کے پاکستانی کرکٹ ٹیم کاحصہ بن کر دنیا میں اپنے ملک وملت کانام روشن کریں۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور کرکٹ اکیڈمی کے باہمی تعاون سے نیلم ویلی کرکٹ اکیڈمی کا کمانڈنگ آفیسردودھنیال ، قومی کرکٹر محمد عرفان اور انتظامیہ نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کردیا۔

اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر کاکہنا تھا کہ نیلم بھر کے نوجوان دودھنیال کرکٹ اکیڈمی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ نیلم ویلی کرکٹ اکیڈمی نیلم کے نوجوانوں کے لیے ایک عظیم تحفہ اور کھیلوں کے میدان میں آگے نکلنے کا بہترین موقع ہے ۔ اہلیان دودھنیال آصف خان ،محمد ایوب ڈار، اعجاز احمد خان، ماجد خان، اعجاز افضل ، سعید خان ، افسر ملک ، شفقت خان،صبوراقبال، اختر خان،عدنان رفیع ،محسن خان، عرفان ڈار، نواز ڈار، خالد حسن بٹ ودیگر نے نیلم ویلی کرکٹ اکیڈمی کاافتتاح کو نیلم کے نوجوانوں کیلئے ایک شاندارسہولت قراردیاہے ۔

تقریب کے مہمانان گرامی تحصیلدار اٹھ مقام سید یاسر علی بخاری ، ایس ڈی او ہائی وے الطاف حسین کو کمانڈنگ آفیسرنے سونیئرسے نواز ہے ۔ کمانڈنگ آفیسر دودھنیال نے بتایاکہ اکیڈمی کے ممبران کھلاڑیوں کوکھیل کی جملہ سہولیات ، کرکٹ کٹ مہیا کی جائیں گی اور یہاں کے نوجوانوں کو پاکستان کی مختلف کرکٹ اکیڈمیوں میں تربیت کیلئے مواقع دینگے ۔انشاء اللہ وقتافوقتاوادی کے دیگر مقامات پر بھی کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے کردار اداکرینگے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں