پی ٹی آئی کی حکومت کی پہلے سو دِن کی کارکردگی قابل ستائش ہے ،محسن علی اعوان

اداروں کی بہتری ‘ ملازمین کی حاضری ‘میرٹ کی بحالی ‘ ترقیاتی کاموں پر کام کی رفتار تیز تر کرنے ، عوامی سہولیات کیلئے خاطر خواہ اقدامات موجودہ حکومت کے کارنامے ہیں ‘ ڈی جی پولیٹیکل آفیسر

منگل 7 دسمبر 2021 19:13

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) ڈائریکٹر جنرل پولیٹیکل آفیسر ہمراہ وزیراعظم محسن علی اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی پہلے سو دِن کی کارکردگی قابل ستائش ہے ‘ اداروں کی بہتری ‘ ملازمین کی حاضری ‘میرٹ کی بحالی ‘ ترقیاتی کاموں پر کام کی رفتار تیز تر کرنے اور عوامی سہولیات کیلئے خاطر خواہ اقدامات موجودہ حکومت کے کارنامے ہیں ‘ ڈی جی پولیٹیکل آفیسر محسن اعوان نے کہا کہ سابقہ ادوار کے ادارے کے اندر بگاڑ کے باعث حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے ‘ ایڈہاک کنٹریکٹ ‘ سفارتی اور عوضی تقرریوں کے خلاف قانون سازی اور نئی اسامیوں کی تخلیق ‘ ملازمین کی حاضری ‘ شہری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے ‘ محسن اعوان نے کہاکہ مظفر آباد شہر کو دارالحکومت کے شایان شان بنانے ‘ شہریوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ‘ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں ‘ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی بہتری ‘ مسائل کے حل ‘ تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں