کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلائو کے سدباب کیلئے صحت عامہ اور انتظامیہ کاسخت نوعیت کے اقدامات اُٹھانے کافیصلہ

ہفتہ 15 جنوری 2022 20:11

کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلائو کے سدباب کیلئے صحت عامہ اور انتظامیہ کاسخت نوعیت کے اقدامات اُٹھانے کافیصلہ
نیلم۔15جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔15 جنوری2022ء) :کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلائو کے سدباب کیلئے صحت عامہ اور انتظامیہ نے سخت نوعیت کے اقدامات اُٹھانے کافیصلہ کیا ہے ۔ویکسی نیشن کے اہداف مکمل کرنے ایس اوپیز پرعملدرآمد کویقینی بنایاجائے گا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمتین کے ہمراہ مال آفسر خواجہ محمد سلطان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرفوکل پرسن صحت عامہ (EPI)سید مبشر گیلانی وسٹاف پرمشتمل ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر آٹھ مقام کے بازارکے تاجران، لاری اڈہ کے سٹاف ، ڈرائیوروں، شہریوں اور مسافروں سے ''ویکسین کارڈ ''چیک کیے ۔

کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کرنے اور ویکسین لگوانے کی وارننگ کیساتھ سخت ہدایات جاری کردیں گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

کورونا کی نئی اور سخت ترین لہر اومیکرون کے سد باب کیلئے ایس اوپیز فالوکرنے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرعبدالمتین نے شہریو ں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی قسم اومیکرون سے بچنے کیلئے ویکسین لگوائی جائے جویقینی 80فیصد موثر ہے ۔

شہری ایس اوپیز میں سینی ٹائیزر ،فیس ماسک اور سوشل فاصلہ رکھیں تاکہ ورلڈ میں تباہی پھیلانے والے کورونا وائرس /اومیکرون سے انسانیت کو محفوظ بنایاجاسکے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمتین ، مال آفسر خواجہ محمد سلطان، فوکل پرسن / اسسٹنٹ ڈائریکٹر صحت عامہ سید مبشر گیلانی ودیگر نے آگاہی مہم کے طور پر اٹھ مقام بازار میں دورہ کرتے ہوئے شہریوں ، تاجران، ٹرانسپوٹروں  اور  مسافروں کے ویکسین کارڈ چیک کیے اور ویکسین کاعمل کرنے کیلئے سخت ہدایات بھی جاری کیں ہیں۔پبلک سروس ڈرائیوروں کوبھی خصوصی ہدایات دیں ہیں کہ ویکسی نیشن کاعمل جلد ازجلد مکمل کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں