باغ،مسلم ہینڈز کی جانب سے باغ انتظامیہ کے لئے دو سو سایہ دار درخت کلین اینڈ گرین کشمیر کے لئے گفٹ کئے گئے، سید بشارت گردیزی

منگل 29 مارچ 2022 18:10

باغ۔29مارچ  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی . 29 مارچ 2022ء) :مسلم ہینڈز کی میرپور کی جانب سے باغ انتظامیہ کے لئے دو سو سایہ دار درخت گرین اینڈ کلین کشمیر کے لئے گفٹ کئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر باغ محترمہ بینش جرال اور ایس ڈی او محکمہ شاہرات باغ سید تجمل گردیزی نے پودے وصول کئے۔

(جاری ہے)

ایریا منیجر مسلم ہینڈز باغ سید بشارت گردیزی نے اس موقع صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر اور باالخصوص باغ کو سرسبز وشاداب بنانے کے لیے مسلم ہینڈز اپنا بھرپور کردار ادا کرنے میں اپنا حصہ لے رہا ہے ،باغ کے اندر مسلم ہینڈ ز نے یہاں دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے ،ہم باغ کے اندر انتظامیہ کے ساتھ ملکر باغ کی خوبصورتی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں