آزادکشمیر کے وزیر خزانہ کاشیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار

ہفتہ 14 مئی 2022 23:06

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) آزادکشمیر کے وزیر خزانہ،امداد باہمی و ان لینڈ ریونیو عبدالماجد خان نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر خزانہ نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے زلزلہ کے دوران جس طرح آزاد کشمیر کے عوام کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کیے اور یہاں دو سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال سی ایم ایچ راولاکوٹ اور مظفرآباد بنواے اس پر آزادکشمیر کے عوام انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام ان کی ان خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور انکا نام سنہری حروف میں لکھا جاے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں متحدہ عرب امارات کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔پوری قوم اشک بار ہے اور ان کے بلندی درجات کے لیے دعا گو ہے۔ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرماے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں