ڈپٹی کمشنر نے نیلم میںوفاقی احساس نشو ونما پروگرام کا افتتاح کردیا

ڈبلیو ایف پی ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اورصحت عامہ کے باہمی اشتراک سے غذائی کمی کاشکار خواتین اوربچوں کیلئے مشروط رقم اور اضافی فوڈ سپلیمنٹ فراہم کئے جائینگے

جمعہ 20 مئی 2022 17:43

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر خواجہ اعجاز احمد نے نیلم میںوفاقی احساس نشو ونما پروگرام کا افتتاح کردیا۔ڈبلیو ایف پی ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اورصحت عامہ کے باہمی اشتراک سے غذائی کمی کاشکار خواتین اوربچوں کیلئے مشروط رقم اور اضافی فوڈ سپلیمنٹ فراہم کئے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر ، ایس پی ساجد عمران، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمتین کو لاجسٹک اینڈ آپریشن آفیسر برائے احساس نشو ونماپروگرام مشتاق حسین نے پروگرام کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔

افتتاحی تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر سجاد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صحت عامہ سید مبشر گیلانی، کوارڈینیٹر ENPآپریشن صحت عامہ طاہر حسین بٹ ، نمائندہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نواز ناصر سمیت میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

احساس نشوونما پروگرام کے تحت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے بینی فشریز میں سے حاملہ ،دودھ پلانے والی خواتین اور کمزور ترین بچوں کو فوڈسپلیمنٹ اور نقدرقم کی ادائیگی کاسلسلہ شروع کردیاہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خواجہ اعجاز احمد نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے غذائی قلت کا شکار خواتین اور بچوں کی نشو نما کیلئے آزاد کشمیر بھر کی طرح ضلع نیلم میں دو سنٹرز قائم ہو چکے ہیں جو بالترتیب ڈی ایچ کیو آٹھمقام اور آر ایچ سی شاردہ میں آپریشنل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے بینی فشریز جو مطلوبہ معیار پر پورا اترتے ہیں سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ سنٹر سے رجوع کر کے اپنی رجسٹریشن کروا کر مطلوبہ سہولت سے استفادہ حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں