ہندوستان جبر کے ذریعے کشمیر کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتا‘راجہ فاروق حیدر
جب تک سانس میں سانس ہے آزادکشمیر کو بااختیار بنانے اور گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی بازیابی کی بات کرتارہوں گا
بدھ 25 مئی 2022 15:03
(جاری ہے)
ہندوستان اور پاکستان کی حکومتیں ایک دوسرے کی پیروی کررہی ہیں ایک جانب ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ہندوئوں کی آبادکاری کر کے کشمیری کمیونٹی کو اقلیت میں بدلنے کے لئے کوشاں ہے اور دوسری جانب گلگت بلتستان کو حکومت پاکستان صوبہ بنانے کی سعی کررہی ہے اور گلگت بلتستان سے سٹیٹ سبجیکٹ کوختم کیاجارہا ہے ۔
ریاستی باشندہ قانون کی عدم موجودگی میں گلگت بلتستان میں بھی غیر ریاستی باشندوں کی آباد کاری کا راستہ ہموار کیاجارہا ہے ۔وکلاء برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کااظہار سابق وزیراعظم آزادکشمیر و سابق صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر نے سینٹرل بارل ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے تیرھویں ترمیم کے ذریعے آزادکشمیر حکومت کو مالیاتی اختیارات حاصل ہوئے اقوا م متحدہ میں بھی آزاد حکومت کو مالیاتی اختیارات حاصل ہونے کی تعریف کی گئی ہے۔تیرہویں ترمیم کا ہرصورت دفاع کریںگے وکلاء برادری اور آزادکشمیر کے باشعور لوگ ترہویں ترمیم کے مسودے کامطالعہ کریں انہیں خود علم ہوجائے گا کہ آزادکشمیر حکومت کو مالیاتی اختیارات ملنے سے کتنا فائدہ ہوا ہے۔ سنٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد آمد پر صدر سنٹرل بار ایسوسی ایشن فضل محمود بیگ، سیکرٹری جنرل عبدالنعیم چوہدری نے وکلا کے ہمراہ سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کا پرتپاک استقبال کیا ۔تقریب سے صدر سینٹرل بار فضل محمود بیگ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری عبدالنعیم چوہدری نے بھی خطاب کیا۔صدر سنٹرل بار ایسوی ایشن فضل محمود بیگ ایڈووکیٹ نے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا بار آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر کو مالیاتی اختیارات دلانے کے لئے جو اقدامات کیے وہ لائق تحسین ہیں۔تیرہویں ترمیمی کو رول بیک کرنے کے خلاف اور مالیاتی اختیارات کے دفاع کے لیئے وکلاء برادری آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی ۔ہمارے سیاسی نظریات مختلف ہیں مگر آپ نے جو کام کیے اسے قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔جہاں بھی غیرت وحمیت کی بات آئے گی ہم صف اول میں کھڑے نظر آئیں گے۔ سنٹرل بار کے دروازے فاروق حیدر کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔صدر سنٹرل بار ایسوسی ایشن نے ا ٓزادی پسند رہنما یاسین ملک کی بلاشرط رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی آزادی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سابق وزیراطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرسردارعابد حسین عابد کانظامت اعلیٰ تعلقات عامہ کا دورہ
آزادکشمیر بھر کے بلدیاتی اداروں/ بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز مہیا کر دیئے ہیں ، چیئرمین ضلع کونسل ..
عالمی برادری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف اقدامات کرے،امتیاز نسیم
آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کے کنگ عبداللہ کیمپس میں تین روزہ عالمی پاکستان کانگریس آف زوالوجی ..
ڈی جی اینٹی کرپشن کے نوٹس لینے پر ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے غیر قانونی ٹائم ٹیبل منسوخ کر دیا
حکومت آزاد کشمیر نے بلدیاتی انتخابات کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لئے بلدیاتی اداروں کیلئے فنڈز کی ..
آزادکشمیر حکومت نے تین دہائیوں بعد بلدیاتی اداروں کو فنڈزفراہم کر دئیے ہیں، فیصل ممتاز راٹھور
مظفرآباد ،900کے لگ بھگ حفاظ اکرام /قراء حضرات بطورمعلم القرآن سکیل۔1 کی تنخواہ لینے پرمجبور
تین روزہ عالمی پاکستان کانگرس آف زوالوجی جامعہ کشمیر میں شروع
آزادکشمیر بھر میں بار ایسوسی ایشنز میں غیر تربیت یافتہ لاء گریجویٹس کی آمد سے آئے روز مسائل بڑھ رہے ..
مہاجرین کی تین تین فیملیاں چھوٹے چھوٹے گھروں میں رہنے پر مجبور
اوورسیز کشمیریوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اُٹھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، سردارعتیق ..
مظفر آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ