وزیراعظم آزادکشمیر کے ویژن کے مطابق بلدیہ آٹھ مقام کی صفائی مہم تیزی سے جاری

جمعرات 2 جون 2022 23:58

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2022ء) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کے ویژن کے مطابق بلدیہ آٹھ مقام کی صفائی مہم تیزی سے جاری ہے ۔چیف آفیسر بلدیہ آٹھ مقام سید قمرعباس کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی آٹھ مقام کی ٹیم مرحلہ وار صفائی کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔صفائی مہم کے دوسرے روزٹیم نے آٹھ مقام ،شہدائے بن تل چوک اور بن تل نالہ سمیت مرکزی بازار کی صفائی کی گئی۔

(جاری ہے)

حکومتی ہدایت کے مطابق خصوصی صفائی مہم 15 روزتک جاری رہے گی ۔قبل ازیں صفائی ستھرائی کیلئے بلدیہ آٹھ مقام نے بازار ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سمیت شہری آبادی کے چوک چوراہوں میں ڈسٹ بین ڈرم بھی نصب کیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی آٹھ مقام میں بلدیہ حدود میں مرحلہ وارصفائی ستھرائی کاسلسلہ شروع کررکھاہے ۔ صفائی مہم میں بلدیہ اہلکارنالوں سے گندگی اٹھانے اور بازار وں سمیت گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کیلئے کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں