فوڈاتھارٹی آزادجموں وکشمیرنیلم کی ٹیم کا نگدر کے بازاروں میں مضر صحت اشیاء کیخلاف گرینڈ آپریشن ، بھاری تعداد میں زائدالمعیاد اشیاء ضبط کرلی گئیں

جمعہ 3 جون 2022 23:53

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2022ء) فوڈاتھارٹی آزادجموں وکشمیرنیلم کی ٹیم نے نگدر کے بازاروں میں مضر صحت اشیاء کیخلاف سخت آپریشن کیا۔بھاری تعداد میں زائدالمعیاد مصالحہ جات، پاپڑ،سلانٹی،مشروبات اور بیکرز،سبزیاں، فروٹ آئٹمزضبط کرلیے گئے ۔ غیر قانونی کاروبار کر نیوالے دکانداروں کوبھاری جرمانے اور بعض کو وارننگ دی گئی ۔

مضرصحت اشیاء کیخلاف آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر / فوڈ سیفٹی آفیسر انجینئر ابر اراحمد میر کررہے تھے ۔ دکانداروں کو ہدایات دی گئیں کہ زائدالمعیاد اور غیر معیاری اشیاء کی فراہمی کرنے والی دکانوں کو سیل کردیاجائیگا۔ شہری اپنے خاندانوں کی بہترین نشو ونما کیلئے خالص اور معیاری اشیاء کااستعمال یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

حفظان صحت کے مطابق خود بھی اور اپنے بچوں اور بڑھوںکو خوراک دیں۔

سستی اور غیر معیاری اشیاء وقتی پیسے بچاکر مستقبل کوتابناک بنادیتی ہے ۔مضرصحت اشیاء کی فراہمی کرنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ تفصیلا ت کے مطابق فوڈ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر ضلع نیلم کی ٹیم نے فوڈ کنٹرولر/ فوڈ سیفٹی آفیسر انجینئر ابر ار احمد میر کی نگرانی میں گنجان آبادی پرمشتمل علاقہ نگدر کے مختلف بازاروں میں چھاپہ کے دوران مضر صحت اور غیرمعیاری اشیاء ضبط کرنے کے بعد تلف کردیں گئیں۔

مضرصحت اشیاء میں زیادہ تر مصالحہ جات، سلانٹی ، بسکٹ وغیرہ کی کثیرتعداد موجود تھی ۔ گلی سڑی سبزیوں ، فروٹ رکھنے والوں کیخلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ تمام دکانداروںکو ہدایات دیں کہ اگردوبارہ شکایات موصول ہوئیں تو دکانیں سیل بھی کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں