بلدیہ آٹھ مقام کی 15 روزہ کلین اینڈ گرین مہم ،شہر کی صفائی ،آوارہ کتوں کی تلفی کرنے کاعمل جاری

بدھ 8 جون 2022 00:04

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2022ء) بلدیہ آٹھ مقام کی 15 روزہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت شہر کی صفائی اور آوارہ کتوں کی تلفی کاعمل جاری ہے ۔بلدیہ کے اہلکاران بلدیہ حدود میں آوارہ کتوںکوتلف کرنے اور وال چاکنگ مٹانے ، پرانے بینرز اتارنے کے علاوہ کوڑاکرکٹ اُٹھانے کاکام کررہے ہیں۔بلدیہ آٹھ مقام نے صفائی مہم کیساتھ ساتھ آوارہ کتوںکے تلف کرنے کاسلسلہ بھی شروع کردیاہے ۔

صفائی مہم کی نگرانی بلدیہ کے چیف آفیسر سیدقمرعباس کررہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر نیلم خواجہ اعجاز کی ہدایت پر بلدیہ آٹھ مقام نے 15 روزہ صفائی مہم جاری رکھی ہوئی ہے ۔ صفائی مہم کے دوران بلدیہ اہلکاران سب انسپکٹر منصف خان کی قیادت میںمعمولی کی صفائی ستھرائی کیساتھ ساتھ شہرکی گلی محلوں کی رابطہ سڑکوں سے کچرااٹھارہے ہیں۔

(جاری ہے)

صفائی مہم کے دوران بلدیہ اہلکاران نے شہر میں زائدالمعیاد بینرز ، پوسٹربھی اتارکر وال چاکنگ بھی مٹادینے کاکام جاری رکھاہواہے ۔کلین اینڈ گرین مہم کے دوران بلدیہ اہلکاران بلدیہ حدود کی شاہراہ نیلم سمیت جملہ رابطہ سڑکوں ، گلی ، محلوں ، چوک چوراہوں سمیت مرکز ی بازار کی خصوصی طور پر صفائی کرینگے ۔صفائی مہم کے دوران بلدیہ حدود میں خارش ذدہ اور آوارہ کتوں کی تلفی کاکام بھی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں