فوڈ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر کی ٹیم بازاروں میں اشیاء خورونوش کے معائنہ کیلئے سرگن پہنچ گئی

بدھ 8 جون 2022 00:04

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2022ء)فوڈ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر کی ٹیم بازاروں میں اشیاء خورونوش کے معائنہ کیلئے سرگن پہنچ گئی ۔غیر معیاری/ زائدالمعیاد اشیاء کی جانچ پڑتال کے دوران وافر مقدار میں مضرصحت اشیاء ضبط کی گئیں۔ فوڈ اتھارتی کی ٹیم نے ہوٹلوں پر صفائی ستھرائی کابھی خصوصی طور پر معائنہ کیا۔سرگن کے بازاروں سے ناقص اشیاء خردونوش کی ضبطگی پردکانداروں کو بھاری جرمانے اور بعض کووارننگ دی گئی۔

بیکرز آئٹم کے علاوہ مشروبات ،مصالحہ جات،دودھ،مٹھائیاں سمیت اشیاء ضروریہ غیر معیاری/ مضر صحت ضبط کرنے کے بعد تلف کردیں گئیں۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/ فوڈ سیفٹی آفیسر انجینئر ابرار احمد میر کی ہدایت پر فوڈ انسپکٹر خواجہ ممتاز احمد نے سرگن کے بازاروں میں چھاپے مار کر مضر صحت اشیاء ضبط کیں۔

(جاری ہے)

مضر صحت اشیاء رکھنے اور فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کاعندیہ دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر ضلع نیلم کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/ فوڈ سیفٹی آفیسر انجینئر ابرار احمد میر کی ہدایت اور فوڈ انسپکٹر خواجہ ممتاز حسین کی نگرانی میں سرگن کے بازاروں لیسیاں، سرگن مرکز ، سرگن نالہ کے جملہ بازاروں کی دکانوں پر چھاپے مار کر مضرصحت اشیاء ضبط کرنے کے بعد دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے اور مضرصحت اشیاء بھی تلف کی گئیں ہیں۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے دکانداروں کو آگاہ کیاہے کہ مضرصحت اشیاء رکھنے پر دکانیں سیل بھی ہوسکتیں ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں