فرزند سردار علی ظفر عباسی نے بیرون ملک انجینئرنگ کی ڈگری امتیازی نمبروں سے مکمل کرلی

جمعرات 16 جون 2022 13:58

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2022ء) ہٹیاں بالا کی سیاسی سماجی شخصیت سردار الحاج ظفر اللہ عباسی مرحوم کے پوتے مسلم لیگ نون کے مرکزی راہنما ٹھیکدار سردار سعید ظفر عباسی کے فرزند سردار علی ظفر عباسی نے بیرون ملک Henan Polytechnic University China سے انجینئرنگ کی ڈگری امتیازی نمبروں سے مکمل کرلی جس پر سردار علی ظفر عباسی کو ہٹیاں بالا کی سیاسی سماجی شخصیات سمیت صدر جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس ہٹیاں بالا عدنان فاطمی نے مبارکباد پیش کی کہ اس طرح کے نوجوان جہلم ویلی کے لیئے فخر ہیں امید ہے ملک پاکستان اور خطہ کشمیر کی تعمیر وترقی میں اپنا مثبت پیشہ ورانہ کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں