شاہدرہ تنازعہ مزید شدت اختیار کر گیا‘ضلع جہلم ویلی کی صحافتی تنظیموں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

جمعرات 16 جون 2022 13:58

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2022ء) آزاد جموں و کشمیر یونین آف جرنلسٹ ضلع مظفرآباد کے سینئر نائب صدر سردار صفید عباسی دوران جرگہ بے گناہ گرفتار،اہل علاقہ سمیت ضلع جہلم ویلی کی صحافتی تنظیموں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،آئی جی آزاد کشمیر نوٹس لاتے ہوئے رہائی میں کردار ادا کریں،مطالبہ فریقین کے درمیان توں تکرار کے بعد فریقین سمیت جرگہ داران کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی جس سے معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

شاہدرہ تنازعہ مزید شدت اختیار کر گیا۔ایس اسی پی آفس میں دوران جرگہ بے گناہ جرگہ داران کی) 16(MPO کے تحت گرفتاری معاملے کو مزید طول دے گئی۔۔گزشتہ روز ایس ایس پی آفس میں فریقین کے درمیان جرگہ داران کو بلایا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی،ڈی ایس پی و دیگر انتظامی آفیسران کی موجودگی میں جرگہ منعقد ہوا۔دونوں فریقین کی جانب سے جرگہ داران موقع پر موجود تھے۔

فریقین کے درمیان توں تکرار کے بعد فریقین سمیت جرگہ داران کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی جس سے معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔آزاد کشمیر یونین آف جرنلسٹ ضلع مظفرآباد کے سینئر نائب صدر،مظفرآباد پریس کلب کے نائب صدر سردار صفید عباسی بطور جرگہ دار شامل تھے جو معاملے کو سلجھانے سمیت حل کرنے کے لیے کردار ادا کر رہے تھے لیکن اس کے باوجود گرفتاری عمل میں لانے سے اہل علاقہ سمیت صحافتی تنظیموں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔آئی جی پولیس جلد از جلد معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے جرگہ داران کو رہا کروانے میں کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں