عوام کے مسائل کے حل کیلئے قانون سازاسمبلی میں جاندار کردار اداکررہے ہیں ،پیر مظہر سعید شاہ

نیلم کے وسائل کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں،تعمیروترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ممبر آزاد کشمیر اسمبلی

جمعرات 16 جون 2022 18:19

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2022ء) ممبر آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی پیر مظہر سعید شاہ نے کہاہے کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے قانون سازاسمبلی میں جاندار کردار اداکررہے ہیں ۔نیلم کے وسائل کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔نیلم کی تعمیروترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔عوام کی آسانی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں چھوڑیں گے۔

سرکاری مشینری جتنا ہوسکے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ترجیح بنیادوں پرکام کرے ۔جنگلات کے تحفظ ، سیاحت کے فروغ ، ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کے شعبہ میں ترقی سے نیلم میں خوشحالی آئے گی۔لوات ، کنڈیاں،دواریاں، دودھنیال، دوسٹ ، خواجہ سیری میں شہریوں سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو۔دورے کے دوران عوامی مسائل سنے اوران کے حل کیلئے اقدامات احکامات بھی دیئے گئے۔

(جاری ہے)

خواجہ سیری ڈاکٹر معروف کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔گزشتہ روز ممبر آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی مولانا پیر مظہر سعید شاہ دورے پر بالائی وادی نیلم کے علاقہ لوات جہاں مختلف ایشوز پر بیٹھک کی ۔پولیس اسٹیشن لوات کے ذمہ داران کو بغیر کسی دبائو کے متعلقہ معاملات کویکسو کرنے کی ہدایات دیں ۔لوکل گورنمنٹ کے ذمہ داران سے ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ لی گئی ہے ۔

دواریاں اور لوات کے کیسسز کے حوالے سے پیر مظہر سعید شاہ نے تھانہ لوات میں ایس ایچ او سے بریفنگ لیتے ہوئے بغیر کسی دبائو کے معاملات کویکسو کرنے کی ہدایات دیں ہیں۔ انہو ں نے مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران بتایاکہ وادی نیلم کے مسائل کے حل کیلئے سیاحت کے فروغ اور جنگلات کے تحفظ پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے ۔ نیلم کی تعمیروترقی کیلئے قانون سازاسمبلی میں جاندار کردار اداکررہے ہیں انشاء اللہ نیلم کے عوام کے مسائل کو ایوان سے حل کرانے کی بہترسے بہترین کوشش کرینگے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومتی مشینری عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ۔لوکل گورنمنٹ کے تحت دی جانیوالی ترقیاتی سکیمیں علاقوں کی تعمیروترقی کیلئے لگائیں گئے انہوں نے لوکل گورنمنٹ کے منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایات بھی دیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں