فوڈ اتھارٹی آزادکشمیر ٹیم کا کیل بازار میں مضر صحت اشیاء کیخلاف آپریشن

زائدالمعیاد ،منوں مضر صحت ، غیر معیاری اشیاء ضبط کرنے کے بعد تلف کردیں گئیں

جمعرات 16 جون 2022 18:19

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2022ء) فوڈ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر ٹیم کا کیل بازار میں مضر صحت اشیاء کیخلاف سخت آپریشن ۔زائدالمعیاد ،منوں مضر صحت ، غیر معیاری اشیاء ضبط کرنے کے بعد تلف کردیں گئیں۔غیر معیاری اشیاء رکھنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے اور بعض کو وارننگ دی گئی ۔ہوٹل ، دکان اور گیسٹ ہائوسز مالکان کو فوڈ اتھارتی سے رجسٹریشن حاصل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

مضرصحت اشیاء میں مصالحہ جات، مشروبات،سلانٹی، پاپڑ، مٹھائیاں،بیکرز آئٹم کے علاوہ روز مرہ کی استعمال کی اشیاء جو زائدالمعیاد اور غیر معیاری تھیں ۔ بھاری تعداد میں مضرصحت اشیاء ضبط کرنے کے بعد تلف کی گئیں ہیں۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ، فوڈ سیفٹی آفیسر انجینئر ابراراحمد میر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر سردار شبیر حسین نے معاون سٹاف کے ہمراہ کیل کے بازار وں میں جملہ دکانوں ، ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوس کی چیکنگ کی اس دوران کریانہ دکانوں، بیکرز میں غیر معیاری اشیاء ضبطگی کے بعدتلف کی گئیں جبکہ ہوٹلو ں اور گیسٹ ہائوسسز پر صفائی ستھرائی کوخصوصی طور پر چیک کیاگیا۔

(جاری ہے)

فوڈ اتھارٹی نے دوران چیکنگ پرائس کنٹرولر کمیٹی کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے شہریوں سے زائد انراخ کی وصولی پر بھی جرمانے کیے ہیں۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ، فوڈ سیفٹی آفیسر انجینئر ابراراحمد میرنے اپنے پیغام میں شہریوں کوآگاہ کیاکہ غیر معیاری اشیاء کے استعمال سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔نسل نو کوحفظان صحت کے مطابق اشیاء کھلانے کوالٹی نمبر1 کاانتخاب وقت کاتقاضاہے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں