آزاد کشمیر میں حکومت دن کو سوتی ،رات کو جاگتی ہے ،چوہدری محمد یٰسین

بجٹ اجلاس کو دیگر اجلاسوں کی طرح مذاق بنا دیا گیا ،بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان کرنیوالے پرانی تنخواہ پر ہی بجٹ پیش کرنے کو تیار ہو گئے ہیں ، صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر

جمعہ 24 جون 2022 18:03

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) صدرِ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت دن کو سوتی ہے اور رات کو جاگتی ہے بجٹ اجلاس کو بھی دیگر اجلاسوں کی طرح مذاق بنا دیا گیا ہے بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان کرنے والے پرانی تنخواہ پر ہی بجٹ پیش کرنے کو تیار ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کے غیر سنجیدہ انداز کی وجہ سے عام آدمی سفر کر رہا ہے اور معلوم ہی نہیں ہو رہا ہے کہ اس حکومت میں وزیراعظم کون ہے انہوں نے کہا کہ تنویر الیاس ایک اچھے بزنس مین تو ہو سکتے ہیں لیکن وزیراعظم نہیں انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی جو ریاست کو چلاتی ہے اس کوبھی سمجھ نہیں آ رہی کہ کس کی ھدایات پر عمل کیا جائے کیونکہ اس وقت منتخب اور غیر منتخب متعدد وزیراعظم گھوم رہیہیں ریاست کے معاملات کو مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ایک میگا پراجیکٹ بھی شروع نہیں کرسکی صرف اعلانات کا دور چل رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایوان وزیراعظم اپنے مکین کی تلاش میں ہے انہوں نے کہا کہ ایوان وزیراعظم میں اس حکومت کو بھوت دکھائی دیتے ہیں اسلئے وزیراعظم دارالحکومت مظفرآباد میں بیٹھنا پسند نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھان متی کا کنبہ تھا جس کے بکھرنے کا وقت قریب آ گیا ہے کیونکہ ادھار لیے ہوئے لوگ اپنے اصل گھروں کا رخ کرنے والے ہیں ھم نے سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کو کہا تھا کہ انہیں اپنی ہی جماعت سے خطرہ ہے اور وہ بات ثابت ہو کر رہی ہمیں کوئی جلدی نہیں یہ کمپنی ویسے بھی چلتی نظر نہیں آتی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں