سردار تنویر الیاس کی کاوشوں سے وفاق کیساتھ بجٹ معاملات طے پانے کے بعد حکومت اپنا پہلا عوام دوست بجٹ پیش کرنے جارہی ہے،پروفیسر تقدیس گیلانی

جمعہ 24 جون 2022 18:03

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود و ترقی نسواں/صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ویمن ونگ پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کی کاوشوں سے وفاق کے ساتھ بجٹ کے معاملات طے پانے کے بعد تحریک انصاف کی حکومت آج اپنا پہلا عوام دوست بجٹ پیش کرنے جارہی ہے،محدود وسائل کے باوجود بجٹ میں عوامی ضرورت کے مطابق بنیادی سہولیات کی فراہمی، سیاحت، ویمن ڈویلپمنٹ اور ہائیڈل سمیت دیگر شعبہ جات کو فوکس کیا گیا ہے، ریاستی آمدن بڑھانے کیلیے وزیراعظم کی ہدایت پر سیاحت کے خصوصی منصوبے شروع کیے جارہے ہیں، سرمایہ کاری ہے فروغ کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

تحریک انصاف کا پہلا بجٹ غریب اور پسے ہوئے طبقے کو ریلیف دینے کے لیے معاون ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کے حوالہ اپنے خصوصی بیان میں پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے دیرینہ مسائل کا حل تحریک انصاف آزاد کشمیر کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کا ویژن عام آدمی کو یکساں بنیادوں پر مواقعوں کی فراہمی اور ریاست کی فاسٹ ٹریک بنیادوں پر ترقی،ریاستی آمدن میں اضافہ اور لوگوں کو انکی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی یقینی ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کے لیے بجٹ میں کاٹیج انڈسٹری کا فروغ، فنی تربیت، زراعت و لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترقی کے لیے اہم منصوبے بجٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا بجٹ عوام دوست اور ریاست کی ترقی اور خوشحالی کا آئینہ دار ہوگا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں