آزاد جموں و کشمیر میں فصل ربیع 2022ء کے لئے عشر کی وصولی کے لئے نصاب مقرر

جمعہ 24 جون 2022 18:04

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2022ء) محکمہ زراعت سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں فصل ربیع 2022ء کے لئے عشر کی وصولی کے لئے مقرر نصاب 5وسق غلہ مساوی 948کلو گرام گندم اور اس کی رائج الوقت قیمت مبلغ 48روپے فی کلو گرام کے حساب سے کل قیمت مبلغ-/ 45,504روپے مقرر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس مقدار یا اس سے زائد مقدار غلہ پر عشر وصول کیا جائے گا ۔ البتہ اس سے کم مقدار غلہ کی مالیت پر رضا کا رانہ عشر وصول کیا جا سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں